Ticker

6/recent/ticker-posts

pakistan

Pakistan is my country.I love my country It is my home land It is most butiful country.

What is basic difference between the statement recorded by a Police Officer U/S 154 and U/S 161 Cr.P.C.What is the purpose of two statement?

 ITRODUCTION:

        When F.I.R is launched regarding an offence, the police officer has to conduct an investigation regarding the offence committed to ascertain evidences regarding the commission of the offence.In this context, investigation officer records the statements of the persons whom he thinks are acquainted with the  case & such statements cannot be used for any purpose during the trial except for contradicting the statement of the same witness in the court.

2.RELEVANT PROVISIONS:

        Section 154, 161, 161A & 162 Cr,P.C

afraid of

 

What do you mean afraid of


      




Important Questions Mid-Term

اہم امتحانی سوالات 

1. دفعہ 279 ت پ کی کاروائی کس صورت میں عمل میں لائی جائے گی؟
جواب: دفعہ 279 ت پ: شارع عام پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانا۔
        
  " جو کوئی شخص  کسی شارع عام پر اس طرح بے احتیاطی یا غفلت سے کوئی گاڑی چلائے یا سواری کرے کہ اس سے انسانی جان کیلئے خطرہ پیدا ہوجائے یا اس سے کسی دوسرے شخص کو ضرر یا مُضرت پُہنچنے کا احتمال ہو تو اُسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مُدت کیلیے دی جائے گی جو دو(۲) سال تک ہوسکتی ہے یا 3000 روپے تک جُرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔"
ضابطہ: قابلِ دست اندازی ، سمن، قابلِ ضمانت، نا قابلِ راضی نامہ، قابلِ سما عت ہر مجسٹریٹ۔
2. کسی فرقے کے مذہبی احساسات کی بے حرمتی کرنے کی سزا دفعہ کا حوالہ دیکر بیان کریں۔
جواب: دفعہ (295۔الف)۔دانستہ افعال جن کا مُنشا کسی فرقے کے مذہبی احساسات کی، اس کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے بے حرمتی کرنا ہو۔
        
  "جو کوئی دانستہ اور معاندانہ نیت سے پاکستان کے شہریوں کے کسی فرقہ کی مذہبی احساسات کی تذلیل کی غرض سے، بذریعہ الفاظ، خواہ تقریری ہوں یا تحریری اشاروں سے اُس فرقہ کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرے یا توہین کا اقدام کرے، اُسے دونوں قسموں میں سےکسی ایک قسم کی قید کی سزا دی جائے گی جس کی معیاد 10سال تک ہوسکتی ہے یا جُرمانہ یا دونوں سزائیں۔"
ضابطہ: قابلِ دست اندازی ،قابلِ ضمانت،ناقابلِ راضی نامہ،قابلِ سماعت مجسٹریٹ درجہ اول۔

3. ارش کی وضاحت دفعہ کا حوالہ دیکر کریں۔
جواب:بحوالہ دفعہ( 299۔ب) ت پ: ارش
                   
  " ارش سے مُراد وہ مال ہے۔ جو مُجرم کی طرف سے مُضروب(  ) یا اسکے وارثان کو ادا کیا جاتا ہے۔"
4. اکراہ تام کو متعلقہ دفعہ کا حوالہ دیکر بیان کریں۔
جواب: بحوالہ دفعہ:بحوالہ دفعہ(299۔ذ) ت پ: اکراہِ تام
                      
  "اکراہ تام سے کسی شخص،اُس کی بیوی یا خاوند یا خونی رشتہ دار کو جو بغرض ازدواج حُرمت کے درجے میں ہو،فوراً ہلاکت یا جسم کے کسی عضو کے مستقل نقصان یا فعل خلاف وضع فطری یا زنا بالجبر کا ہدف بنائے جانے کے خوف میں ڈالنا مُراد ہے۔"
5. اکراہِ ناقص کو متعلقہ دفعہ کا حوالہ دیکر بیان کریں۔
جواب: بحوالہ: دفعہ(299۔ح) ت پ : اکراہِ ناقص
                      
  "اکراہِ ناقص سے جبر کی کوئی ایسی شکل مُراد ہے، جو اکراہِ تام ' کی حد تک نہ پُہنچتی ہویا جس میں جانی نقصان کا خوف نہ دلایا جاتا ہو"
6. ضمان کی تعریف متعلقہ دفعہ کا حوالہ دیکر کریں۔
جواب: بحوالہ دفعہ(299۔د) ت پ : ضمان
                       
" ضمان عدالت کا مقرر کردہ وہ مالی معاوضہ مُراد ہے جو مُجرم کی طرف سے مضروب کو ایسا ضرر جو ارش نہ ہے، پُہنچانے کی پاداش میں ادا کیا جائے۔"
7. دیت پر نوٹ لکھیں۔
جواب: بحوالہ دفعہ: (299۔ہ) ت پ : دیت
                
        " دفعہ 323 میں دیت سے مُُراد وہ مالی معاوضہ ہے جو مجرم کی طرف سے مقتول کے وارثان کو واجب الادا ہو۔"

8. قتلِ عمد سے کیا مُراد ہے ، وضاحت کریں؟
جواب: بحوالہ دفعہ: (300/301) ت پ : قتلِ عمد 
            
            "جو کوئِی کسی دوسرے کو ہلاک کرنے کی نیت سے یا جسمانی ضرب پہنچانے کی نیت سے، کسی ایسے فعل کے ذریعے جس سے عام قدرتی حالات میں موت واقع ہو سکتی ہے یا اس علم کے ساتھ کہ اس کا فعل صریحاً اس قدر خطرناک ہے کہ اس سے موت کا گُمان غالب ہے، کسی شخص کی موت کا  باعث ہو تو کہا جائے گا کہ وہ قتلِ عمد کا مُرتکب ہوا ہے۔"
شرح
               
         " قطعی طور پر بالاارادہ قتل ہے۔اس میں خطاء، شبہ یا شبہ خطاء کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ایسا قتل  ایسے ہتھیار سے زیرعمل لایا جاتا ہے جس سے موت واقع ہونا یعقینی ہو۔ مثال کے طور پر بندوق، پستول۔ تیزدھارآلہ، جلادینا، غرق کردینا یہ سب افعال قتلِ عمد کے زمرے میں آتے ہیں۔"

9. قتلِ شُبہ عمد سے کیا مُراد ہے واضح کریں۔
جواب: بحوالہ دفعہ: 315 ت پ : قتلِ شبہ عمد
     
                   "جو کوئی کسی شخص کو جسمانی یا ذہنی ضرر پُہنچانے کی نیت سے کسی ایسے ہتھیار یا کسی ایسے فعل کے ذریعے جس سے قدرت کی عام حالات میں موت واقع ہونے کا امکان نہیں ہوت، اس کی یا کسی دوسرے شخص کو موت کا باعث ہو جائے تو کہا جائے گا کہ اس نے قتلِ شبہ عمد کا ارتکاب کیا ہے۔ "
تمثیل
" الف ، ضرر پُہنچانے کی نیت سے ' ز' کو سوٹی یا پتھر مارتا ہے جس سے عام قدرتی حالات میں موت واقع ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔ 'ز' اس ضرر کے نتیجے سے  ہلاک ہوجاتا ہے، تو 'الف' نے قتلِ شبہ عمد کا ارتکاب کیا ہے۔"

10. بے احتیاطی یا غفلت سے گاڑی چلا کر،قتل ، قتلِ خطاء ہے اس کی سزا دفعہ کا حوالہ دیکر کریں۔ 
جواب: بحوالہ دفعہ:320 ت پ: بے احتیاطی یا غفلت سے گاڑی چلانے کے ذریعے قتلِ خطاء کی سزا۔
            
        " کو کوئی شخص بے احتیاطی یا غفلت سے گاڑی چلانے کے ذریعے قتلِ خطاء کا مُرتکب ہو، اسے واقعات وحالات مقدمہ کا لحاظ رکھتے ہوے دیت کے علاوہ کسی بھی قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لیے دی جا سکے گی جو دس سال تک ہو سکتی ہے۔"

PPC's Short Qs

 

اہم امتحانی سوالات


👈تعزیراتِ پاکستان میں "تذکیروتانیث (gender) "   سے کیا مُراد ہے۔دفعہ کا حوالہ دیں۔
   
بحوالہ دفعہ:8 تعزیراتِ پاکستان۔ " تذکیروتانیث" سے مراد بلا تفریق مردُ زن کے 'وہ' کا لفظ صیغہ واحد ٰغائب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔    
👈دفعہ ۱۹ تعزیرات پاکستان کے تحت بیان کردہ جج کی تعریف واضح کریں۔ 
   
     بحوالہ دفعہ:19 تعزیراتِ پاکستان۔ " جج کے لفظ سے نہ صرف ہر ایسا شخص مُراد ہے جسے سرکاری طور پر جج نامزد کیا گیا ہوبلکہ ہروہ شخص بھی شامل ہے جوقانوناً کسی کاروائِی میں وہ کسی دیوانی یا فوجداری کے مقدمہ میں فیصلہ قطعی صادر کرنے کا اختیار رکھتا ہوکہ اگر اس فیصلہ کی اپیل نہ ہو تو وہ فیصلہ قطعی ہوگا
یا ایسےفیصلے کے صادر کرنے کا اختیاررکھتا ہو کہ اگروہ فیصلہ کسی دوسرے حاکم کی تجویز سے بحال رہے توقطعی ہوگا۔
یا وہ کسی ایسی جماعت اشخاص سے ہوجس جماعت کوقانوناً ایسے فیصلے صادر کرنے کا اختیار ہو۔

👈دفعہ ۲۱ تعزیراتِ پاکستان کے تحت سرکاری ملازم کی تعریف میں کون کون شامل ہیں؟ کوئی سے ۳ ضمن تحریر کریں۔


بحوالہ دفعہ: 21 ت پ۔    سرکاری ملازم(Public Servant)
                   
 سرکاری ملازم کے لفظ سے مُراد وہ شخص ہے جو مندرجہ ذیل خصوصیات میں کسی کا حامل ہو۔
اول۔ حذف ہوا۔
دوئم۔ ہرایک افسر جو پاکستان کی بری، بحری، ہوائی فوج میں کمیشنڈ افسر ہو۔
سوئم۔ ہر ایک جج۔
چہارم۔ کورٹ آف جسٹس کا ہرایک افسر۔
پنجم۔ ہر ایک اہل جیوری، اسیسریا ممبر پنجائت جبکہ وہ کورٹ آف جسٹس یا سرکاری ملازم کی امداد کرتا ہو۔
ششم۔ ہر ایک ثالث یا کوئی دوسرا شخص جسے کورٹ آف جسٹس یا حاکم با اختیار کی طرف سے کوئی مقدمہ یا معاملہ تصفیہ کرنے یا رپورٹ کرنے کے لیے سپُرد ہوا ہو۔
ہفتم۔ ہر ایک شخص جسے بااعتبار اپنے عہدہ کے کسی شخص کو قید کرنے یا قید میں رکھنے کا اختیار دیا گیا ہو۔
ہشتم:---------
نہم: ---------
دہم: ---------
یازدہم۔ ---------
👈دستاویز کی تعریف دفعہ کا حوالہ دے کر تحریر کریں۔


بحوالہ دفعہ: 29 تعزیراتِ پاکستان۔  دستاویز(Document)
                                         
   دستاویز ۔ لفظ دستاویز سے مُراد وہ مواد ہے جو تحریر یا کسی شکل و صورت میں بطور گواہی  کسی کاروائی یا عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا جا سکے۔

👈نیت مشترک(Common Intention) کی وضاحت مثال دیکرکریں۔


👈دفعہ 34 ت پ میں کم ازکم تعداد اشخاص کتنی ہے، نیز اس میں کس چیز کا مُشترک ہونا لازمی ہے۔ بیان کریں۔


دفعہ:34 ت پ میں کم از کم تعداد 2 ہوتی ہے اورکسی جُرم کے ارتکاب میں شامل اشخاص کی نیت مُشترک ہوتی ہے۔

👈جُرم کی تعریف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ کا حوالہ دیکرتحریر کریں۔


بحوالہ دفعہ: 40 ت پ ۔ جُرم سے مُراد وہ فعل ہے جو اس مجموعہ (تعزیراتِ پاکستان) کے تحت قابلِ سزا قرار پایا ہے۔

👈نیک نیتی کی تعریف کریں،نیز دفعہ کا حوالہ بھی دیں۔

بحوالہ دفعہ: 52 ت پ ۔ نیک نیتی  " کسی امر سے متعلق یہ نہیں کہا جاے گا کہ اُسے نیک نیتی سے کیا یا باورکیا گیا ہے جو بغیر ضروری احتیاط یا توجہ سے کیا گیا ہو یا باور کیا گیا ہو۔

👈وہ کونسی صورتیں ہیں۔ جن میں حفاظتِ خود اختیاری حاصل نہ ہوگا۔کوئی سی 3 صورتیں بیان کریں۔

بحوالہ دفعہ:99 ت پ۔ مندرجہ ذیل صورتوں میں 'حفاظتِ خود اختیاری ' کا استحقاق حاصل نہ ہوگا۔
1۔ کسی سرکاری ملازم کے کسی ایسے عمل کے خلاف جس سے ہلاکت یا ضرر شدید پُہنچنے کا معقول اندیشہ نہ ہو۔
2۔ کسی سرکاری ملازم کے ہدایت پر عمل کرنے والے شخص کے خلاف جس سے ہلاکت یا ضرر شدید پُہنچنے کا معقول اندیشہ نہ ہو۔
3۔ اسی صورتوں میں بھی یہ حق حاصل نہ ہوگا جب سرکاری حُکام سے مدد لینے کا مناسب وقت موجود ہو۔

👈حفاظتِ خود اختیاری متعلق جسم کن صورتوں میں دوسرے شخص کو ہلاک کیا جا سکتا ہے۔ کوئی سی چارصورتیں تحریر کریں۔
بحوالہ دفعہ: 100 ت پ ۔ حقِ حفاظتِ اختیاری  کے نفاذ میں حملہ آور شخص کو مندرجہ ذیل صورتوں میں ہلاک یا کوِئی اور نقصان پُہنچایا جا سکتا ہے۔
ایسے حملہ کی صورت میں جس سے ہلاکت کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
2۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے ضرر شدید کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
3۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے جُرم زناء بالجبرکے ارتکاب کا معقول اندیشہ      لاحق ہو۔
4۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے جُرم  خلاف وضع فطری کے ارتکاب کا          معقول اندیشہ لاحق ہو۔
5۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے  اغواء کے ارتکاب کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
6۔  ایسے حملہ کی صورت میں جس سے جُرم حبسِ بے جا  میں رکھنے   کے               ارتکاب کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔

👈اعانت کی تعریف کریں۔دفعہ کا حوالہ دیں۔
        
    بحوالہ دفعہ: 107 ت پ۔ " ہر وہ شخص اعانت کا جُرم کرتا ہے جو--
(۱)۔ کسی شخص کو جُرم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
(۲)۔ کسی شخص کو کوئی جُرم کرنے کی سازش میں شریک کرتا ہے۔
(۳)۔ کسی شخص کی جُرم کے کرنے میں قصداً مدد کرتا ہے۔

👈کوئی مجمع کب مجمع خلافِ قانون کہلائے گا۔ دفعہ کا حوالہ دیکر تحریر کریں۔

بحوالہ دفعہ:141 ت پ۔ مجمع خلافِ قانون۔
                
"پانچ یا زیادہ اشخاص کا کوئی مجمع "مجمع خلافِ قانون" کہلائے گا اگراِن اشخاص کی جن پر مجمع سے مجمع مُرکب ہے کی ٰغرض مُشترک ہو کہ---
(اول)۔ وفاقی یا صوبائی حکومت یا مقننہ یا کسی سرکاری ملازم کو مذکورہ ملازمت کے اختیارِ جائیر کے استعمال کرنے سے،جبرمُجرمانہ کی نمائیش کرکے ڈرایا جاے۔
(دوئم)۔ کسی قانون یا کسی قانونی کاروائی کی تعمیل میں مزاحمت کی جائے۔
(سوئم)۔ کسی نقصان رسانی یا مداخلت بے جا مُجرمانہ  یا کسی دیگر جُرم کا ارتکاب کیا جائے۔
(چہارم)۔ کسی شخص پر جبرمجرمانہ یا جبرمُجرمانہ کی نمائش کے ذریعہ  املاک کا قبضہ لیا جائے، یا کسی شخص کو جقِ آمدورفت یا پانی کے استعمال کے حق کے استفادہ سے ، یا کسی دوسرے غیرمادی حق سے جو اس کے قبضہ  یا استفادہ میں ہو،محروم کیا جائے یا کوئی حق یا فرضی حق نافذ کیا جائے۔
(پنجم)۔ جبر مُجرمانہ یا اس کی نمائش کے ذریعہ کسی شخص کو اس فعل کے کرنے پرجس کے کرنے کا وہ قانوناً پابندنہ ہو یا ایسے فعل کے ترک کرنے پر جس کے کے کرنے کا وہ قانوناْ مستحق ہومجبور کیا جائے۔"
تشریح: 
کوئی مجمع جو اُس وقت خلافِ قانون نہ تھا جبکہ وہ اکٹھا ہوا تھا،بعد ازاں مجمع خلافِ قانون بن سکتا ہے۔

👈مجمع خلافِ قانون کب بلوہ کی شکل اختیار کرتا ہے۔
  
  بحوالہ دفعہ: 146 ت پ: مجمع خلافِ قانون، اُس وقت  "بلوہ" کی شکل وصورت اختیار کرلیتا ہے جبکہ اُس میں تشدد کا عنصر پایا جائے۔


👈ہنگامہ کی تعریف دفعہ کا حوالہ دیکر کریں۔

بحوالہ دفعہ: 159ت پ۔ ہنگامہ
                                        "جب دو(۲) یا زیادہ اشخاص کسی عام مقام پر لڑنے سےامنِ عامہ میں خلل اندازہوں توں تو کہا جائے گا کہ وہ 'ہنگامہ' کرنےکے مُرتکب ہوئے ہیں۔
👈جُرم پناہ دہی سے کیا مُراد ہے،دفعہ کے حوالے سے وضاحت کریں۔

بحوالہ دفعہ: 52(الف)۔ پناہ دہی سے مُراد مجرم کو پناہ دینا ہے تاکہ وہ گرفتاری سے بچ جائے۔
پناہ دہی میں شامل ہے۔ مجرم کو رہائش، سواری، کھانا پینا یا اسلحہ وغیرہ دینا ۔
استثناء: اس جُرم سے میاں /بیوی کو استثناء حاصل ہے۔

Punishment for theft liable to Tazir

  چوری مستوجبِ تعزیر کی سزا

                                                                                                  (جرائم برخلاف املاک،نفاذ حدود آرڈینینس نمبر 6، 1979)

دفعہ: 14

             جو کوئی چوری مستوجبِ تعزیر کا مُرتکب ہو۔ اُسے تعزیراتِ پاکستان (ایکٹ نمبر 45، 1860) میں چوری کے جُرم کی مقرر کردہ سزا دی جائے گی۔

زیرِ دفعہ 379، 380،381،382، جیسی بھی صورت ہوگی سزا دی جائے گی۔


Drinking liable to Tazir

 مستوجبِ تعزیر شراب نوشی

دفعہ : 11  (نفاذ حدود آرڈینینس 6 ، 1979) امتناع منشیات۔
                        جو کوئی 
  1. مسلمان ہوتے ہوئے ایسی شراب نوشی کا مُجرم ہو جو دفعہ 8 کے تحت مستوجبِ حد نہ ہویا جس کے لیے دفعہ 9 میں درج شدہ صورتوں میں ثبوت مُہیا نہ ہواور عدالت کی تسلی ہو کہ مثل میں موجود شہادت میں جرم ثابت ہوچکا ہے۔
  2. غیرمسلم پاکستانی شہری ہونے کی صورت میں اگر شراب نوشی کا مُرتکب ہوا ہو، ماسوائے اُن رسومات کے جو اُن کے مذہب کے مطابق مقرر ہوئَی ہوں۔
  3. ایسا غیرمُسلم جو پاکستان کا شہری نہ ہو کسی جائے عام پر شراب نوشی کا مُرتکب ہو۔
مستوجبِ تعزیر ہوگا اور اُسے کسی ایسی مُدت کی سزائے قید دی جائے گی جو تین سال تک ہوسکتی ہے یا کوڑوں کی سزا جو 30 سے تجاوز نہ کرِیں یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

Dishonesty

بدیانتی سے


 

Good Faith

  نیک نیتی سے

Good faith

 

بحوالہ دفعہ:52 تعزیراتِ پاکستان 

                            "کسی ایسے امر کے متعلق یہ نہیں کہا جائے گا کہ اسے نیک نیتی سے کیا یا باور کیا گیا ہے، جو بغیر ضروری احتیاط یا توجہ سےکیا گیا ہویا باور کیا گیا ہو۔"
  • نیک نیتی کے دعویدار کے لیے لازم ہے کہ اس نے وہ کا م مُناسب توجہ سے کیا ہو۔

Punishment of offences committed within Pakistan

  پاکستان میں کیے گئے جرائم کی سزا

دفعہ:2۔ پاکستان میں کیے گئے جرائم کی سزا۔

            ' ہرشخص مجوعہ قوانین ہذا کے احکام کے خلاف کسی فعل یا ترکِ فعل کے لیے جس کا وہ اندرون پاکستان مجرم ہو،اس کے تحت(اور بصورت دیگر نہیں)، سزا کا مستوجب ہوگا۔

تشریح

  • دفعہ ہذا میں اُن جرائم کا ذکرکیا گیا ہے جوپاکستان کی مُلکی حدود میں سرزد ہوں۔
  • دفعہ ہذا میں ہر شخص سے مراد کوئی بھی شخص خواہ اس کا تعلق کسی بھی مُلک سے، مذہب سے۔ رنگ یا نسل سے ہو۔
  • جوبھی پاکستان کی مُلکی حدود میں جرم کرے گا جس کا ذکر اس مجموعہ میں کیا گیا ہو،اسکو اس مجموعہ کے تحت سزا ہوگی۔ 



2.Punishment of offences committed within Pakistan.
Every person shall be liable to punishment under this Code and not otherwise for every act or omission contrary to the provisions thereof, of which he shall be guilty within Pakistan.