حبسِ بیجا
دفعہ 340 ت پ :- حبسِ بیجا
جو کوئی شخص کسی کی اس طرح سے مزاحمت بےجا کرے کہ اس شخص کو کسی خاص محیط حدود کے باہر جانے سے روک دے تو کہا جاےگاکہ اس نے اس شخص کو حبس بے جا میں رکھا۔
سزا
دفعہ 342 ت پ۔حبسِ بے جا کی سزا
جو کوئی کسی شخص کو حبس بے جا میں رکھے،اسکو دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزا دی جائے گی جس کی میعاد ایک برس تک ہوسکتی ہے،یا جُرمانے کی سزا جس کی مقدار تین ہزار روپے تک ہوسکتی ہے،یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
No comments:
Post a Comment