Common intention/object.
یا
نیت مشترک یا غرض مُشترک کی تعریف اور وضاحت تعزیرات پاکستان کے حوالے سے کریں، نیز ہر دو میں فرق کو واضح کریں۔
تعارف: (INTRODUCTION)
تعزیرات پاکستان کے حوالے سے ہر دو اصطلاحات کی تعریفات اور وضاحت دفعات 34 اور 149 ت پ میں کیگئ ہیں، ہر دو دفعات میں "مُجرمانہ ذمہ داری" کے اصول وضوع کیے گیے ہیں۔ لیکن ہر دو دفعات کو آپس میں مِکس نہیں کرنا چاہیے۔ہر دو اصول ہرگز مترادف نہ ہیں، ہر دو کے الگ الگ خدوخال ہیں۔
قانونی حوالہ جات:
ہر دو عنوانات متزکرہ بالا کے ذیل قانونی حوالہ جات ہیں۔(۱)نیت مُشترک کی تعریف دفعہ 34 میں بیان کیگی ہے۔
(۲)غرض مُشترک کی تعریف دفعہ 149 میں بیان ہوئِ ہے۔
نیت مشترک (COMMON INTENTION)
تعریفات:
(۱) عدالتی نظیر کے حوالے سے:جرم کے اقدام یا ارتکاب سے ما قبل کوئی منصوبہ جو ایک سے زیادہ لوگ بنایں ، نیت مُشرک ؛ کہلاتی ہے۔
(این ایل آر 1980 کریمینل 517)
(۲) بحوالہ دفعہ 34 ت پ:
جب کوئی مجرمانہ فعل کیئی لوگ ملکر پہلے سے طے شدہ منصوبہ کی تکمیل میں کریں تو سمجھا یہ جائے گا کہ ہر ایک شخص اس فعل کا اُس طرح ذمہ دار ہوگا ، گویا کہ ویسا فعل اُس اکیلے نے کیا ہو۔
دفعہ 34 کے اجزائے ترکیبی:
درج ذیل امور ملکر دفعہ 34 ت پ کے اجزائے ترکیبی بنتے ہیں۔
(۱)۔ مجرمانہ فعل
دفعہ 34 ت پ کیلیے ضروری ہے کہ کوئی جُرم عملی طور پر وقوع پذیر ہوا ہو۔(۳)۔ مجرمانہ فعل نیت مشترک کی اغراض یا حصول کے لیے کیا جائے۔
یعنی مجرمانہ فعل کے مرتکب اشخاص (تمام کے تمام )اپنے منصوبے کی تکمیل میں کوشاں ہوں۔دفعہ 34 ت پ کی وسعت:
دفعہ ہذا کسی جرم کے اقسام یا ارتکاب یا کسی جرم کی تکمیل میں حصہ داران ملزمان کی الگ الگ بمطابق "عمل" ذمہ داری کا تعین نہیں کرتی ، بلکہ نیت مشترک کی تکمیل میں مشترکہ کوشش خواہ کسی کا کتنا ہی حصہ کیوں نہ ہو مُشترکہ ذمہ داری کا تعین کرتی ہے۔
نیت مشترک کا ثبوت:
غرض مشترک:( COMMON OBJECT )
دفعہ 149 ت پ بھی دفعہ 34 ت پ کی طرح کئِ افراد کی طرف سے کئے گئے جرم کی مشترکہ ذمہ داری کا تعین کرتی ہے۔
جب کوئی جُرم(40 ت پ)کسی مجمع خیلاف قانون کے کسی ممبر سے سرزد ہوتا ہے، جو مجمع کی مشترک غرض کے حصول میں ہو تو اُس جرم کے نتائج کے وہ تمام افراد جو بوقت ارتکابِ جُرم اُس مجمع خلاف قانون کا حصہ ہوں گے، اُس طرح ذمہ دار ٹہریں گے کہ گویا کہ وہ فعل (جُرم) ہر ایک نے کیا ہے۔
دفعہ 149 ت پ کے اجزائے ترکیبی۔
(۱)۔ جُرم کا سرزد ہونا۔
لفظ جُرم جیسا کہ دفعہ 40 ت پ میں بیان کیا گیا ہے سے مراد ' ایسا فعل کہ جس کی سزا تعزیراتِ پاکستان میں دی گِی ہو،دفعہ ہذا کے نفاذ کیلئے ضروری ہے کہ کوئی جُرم وقوع پذیر ہوا ہو۔(۲)۔ مجمع خیلافِ قانون۔
دفعہ 141 ت پ کے مطابق 'پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کا اجتماع 'مجمع خلافِ قانون' کہلاے گا اگر اس مجمع کی غرض مشترک غیر قانونی ہو۔(۳)۔ مجمع خلافِ قانون کا ممبر ہونا۔
دفعہ 149 ت پ کے محرکات کے لیے ضروری ہے کہ کوئی شخص مجمع خلافِ قانون کا ممبر ہو، ہر فرد کے لیے ضروری نہ ہے کہ اُس نے مجمع مذکور کی غرض مشترک کے لیے کوئی فعل ناجائز کیا ہو، بلکہ لازم ہے کہ ہر فرد مجمع مذکور کا ممبر ہو اور مجمع مذکور کی غرض مُشترک کے بارے علم رکھتا ہو۔
مجمع خلافِ قانون کی غرض مُشترک کا اندازہ ، مجمع کی رکنیت،اسلحہ وغیرہ کا استعمال ، نقصان یا زخموں کی نوعیت سے لگایا جا سکتا ہے۔
ثبوت:
استغاثہ کے لیے لازم ہے کہ وہ ثابت کرے کہ:(۱)۔ کوئی شخص مجمع خلافِ قانون کا بوقتِ ارتکاب جرم ممبر تھا۔
(۲)۔ کوئِی شخص مجمع خلافِ قانون کی ممبر ہوتے ہوے بوقتِ ارتکابِ جرم موقع پر موجود تھا۔
ما حاصل: (CONCLUSION)
تعزیراتِ پاکستان کی ہر دو دفعات جُرم کے مُرتکب ملزمان کی مجرمانہ ذمہ داری کا تعین کرتی ہیں۔
KEEP EDUCATE YOURSELF
AND BUY 🙏🙏
No comments:
Post a Comment