Ticker

6/recent/ticker-posts
Showing posts with label U/S 321 PPC. Show all posts
Showing posts with label U/S 321 PPC. Show all posts

Qatle-bil-Subbab


قتل بالسبب کیا ہے؟

  • ہلاکت یا نقصان پُہنچانے کی نیت کے بغیر۔
  •  کوئی غیرقانونی عمل یا کام کرنا۔
  • ویسے غیرقانونی فعل کے نتیجے سے کسی کی ہلاکت,
        قتل بالسبب کہلاتی ہے۔


Example:
A, dig an illegal hole in a road as shown in the picture, if B falls in and died, A committed the offense of "Qatle bil sabab"

سزا

جو کویئ شخص قتل بالسبب کا مُرتکب ہو وہ دیت کا مستوجب ہوگا۔
                                                                        (322 PPC)   

دیت کیا ہے؟

دیت خون بہا کو کہتے ہیں

دیت کی مالیت کتنی ہے اسکا تعین کیسے ہوتا ہے؟

دور حاضرمیں دیت کی مالیت کی کم از کم مقدار 30630 گرام چاندی ہے۔ رسول اکرمٰ کے زمانے میں دیت کی قیمت آٹھ سو دینار یا آٹھ ہزار درہم تھی۔
دیت کی قیمت عدالت کی صوابدید پر ہے۔ عدالت مجرم کے ورثاء کو مدنظر رکھ کر دیت کی رقم کا تعین کرےگی۔


دیت کی تقسیم کس طرح کی جاتی ہے؟

حوالہ: دفعہ 330 تعزیرات پاکستان۔

دیت مقتول کے واثان کے درمیان اُن کے حصص وراثت کے مطابق تقسیم کیجاےگی مگرشرط یہ ہے کہ اگر کوی وارث اپنا حصہ چھوڑ دے تو اس کے
حصے کی حد تک دیت وصول نہیں کی جاے گی۔                                         

دیت کی ادائیگی کیسے ہوگی؟ 

قانونی حوالہ: دفعہ 331 تعزیرات پاکستان۔  
(۱)۔ دیت کی ادائیگی یک مُشت ادا کرنے کا حُکم دیا جاسکتا ہے۔یا آخری عدالتِ اپیل کے فیصلہ سے تین سال کے اندر قسطوں میں ادا کرنے کا حُکم دیا جاسکتا ہے۔
(۲)۔جب کوئی سزا یافتہ دیت کی ادا کرنے سے قاصر رہے، تو اسکو جیل میں رکھا جائے گا، اور اسے قید محض کی صورت میں رکھا جائے گا۔
(۳)۔جب کوئی سزا یافتہ دیت یا اسکا کوئی حصہ کی ادایئگی سے قبل فوت ہوجائے تو یہ اسکی جایئداد سے وصول کی جائے گی مگرشرط یہ ہے کہ اگر اس کی کوئی جائیداد نہ ہو تو ، دیت عاقلہ یا پھر بیت المال سے ادا کی جاے گی۔