Ticker

6/recent/ticker-posts
Showing posts with label by engaging in conspiracy. Show all posts
Showing posts with label by engaging in conspiracy. Show all posts

Abetment

کسی فعل میں اعانت 



دفعہ 107تعزیراتِ پاکستان کے حوالے سے:-



دفعہ 107 ت پ میں تعریف کردہ اعانت سے مُراد " ہر وہ شخص کسی فعل کے کرنے میں اعانت کرتا ہے جو۔"

۱)۔ کسی شخص کو مذکورہ فعل کے کرنے کی ترٰٰغیب دے، یا

۲)۔ کسی دوسرے شخص یا اشخاص کے ساتھ مذکورہ فعل کے کرنے کی سازش ہیں شریک ہو، یا

۴)۔ مذکورہ فعل کے ارتکاب میں مدد کرے۔



س)۔ مجرمانہ فعل پر اُکسانے والا شخص کس جُرم کا مُرتکب ہوتا ہے۔ دفعہ کا حوالہ دیکر بیان کریں۔


دفعہ 107(1) ت پ کے مطابق "مجرمانہ فعل پر اُکسانے والا شخص" جُرم "اعانت" کا مُرتکب کہلاتا ہے۔


تمثیل

الف' جو ایک سرکاری ملازم ہے کو عدالتِ انصاف کے ایک وارنٹ کے ذریعہ 'ز' کو گرفتار کرنے کا مجاز کیا گیا ہے۔ 'ب' اس حقیقت سے باخبر ہے اور یہ کہ 'ج'  'ز' نہیں ہے عمداً 'الف' کو بتاتا ہے کہ 'ج' ہی 'ز' ہے اور اس طرح دانستہ طور پر'الف' سے 'ج' کو گرفتارکرا دیتا ہے۔ یہاں پر 'ب'  'ج' کی گرفتاری پر اکسانے سے اعانت کرتا ہے۔ 


س)۔ کسی جرم کی سازش میں شریک شخص کس صورت میں اعانت کا مرتکب کہلاے گا۔ دفعہ کا حوالہ دےکہ تحریر کریں۔


دفعہ 107(2) کے مطابق "کسی جرم کی سازش میں شریک شخص " اعانت  کا مرتکب کہلاے گا اگر وہ " کسی اسے فعل کا مُرتکب ہو جو غیر قانونی ہو یا کسی ہمراہی ملزم کے ساتھ ملکر کوئی قانونی کام غیر قانونی طریقہ سے کرے ۔


س)۔ کسی جرم میں قصداً مدد کرنے والا شخص کس صورت میں اعانت کا مرتکب کہلائے گا۔

دفعہ 107(3) کے مطابق "کسی جرم میں قصداً مدد کرنے والا شخص " اعانت  کا مرتکب کہلاے گا اگر وہ " کسی اسے ' غیرقانونی  فعل'  کے ارتکاب کے وقت یا ماقبل کسی شخص یا اشخاص کی  مدد کرتا ہے۔ 




BUY BLUE PEN