مستوجبِ تعزیر شراب نوشی
دفعہ : 11 (نفاذ حدود آرڈینینس 6 ، 1979) امتناع منشیات۔
جو کوئی
- مسلمان ہوتے ہوئے ایسی شراب نوشی کا مُجرم ہو جو دفعہ 8 کے تحت مستوجبِ حد نہ ہویا جس کے لیے دفعہ 9 میں درج شدہ صورتوں میں ثبوت مُہیا نہ ہواور عدالت کی تسلی ہو کہ مثل میں موجود شہادت میں جرم ثابت ہوچکا ہے۔
- غیرمسلم پاکستانی شہری ہونے کی صورت میں اگر شراب نوشی کا مُرتکب ہوا ہو، ماسوائے اُن رسومات کے جو اُن کے مذہب کے مطابق مقرر ہوئَی ہوں۔
- ایسا غیرمُسلم جو پاکستان کا شہری نہ ہو کسی جائے عام پر شراب نوشی کا مُرتکب ہو۔