خیانتِ مجرمانہ۔
( Criminal breach of trust)
دفعہ 405 ت پ :-
جو کوی شخص جسے کوی مال یا مال کا قبضہ امانتاً سپرد کیا گیا ہو' مذکورہ مال" کو "بددیانتی" سے اپنے تصرف بے جا میں لاے یا کسی" ماہدہ " کی خلاف ورزی کرے یا کراے تو اس شخص کی نسبت کہا جاے گا کہ اس نے "خیانت مُجرمانہ" کا ارتکاب کیا ہے۔
دفعہ ہذا کے مندرجہ ذیل اجزاء ہیں۔
- کسی شخص کے پاس کسی کے 'مال کا اہتمام' بطورِ امانت سپرد ہو۔
- اس مال کے اہتمام کے بارے میں مالک اور مُہتمم کے مابین کوی معاہدہ ہو، یا کسی قانون میں اس بارے میں احکام موجود ہوں۔
- مُہتمم مال مذکورہ کو کسی معاہدہ کی یا قانون کے برعکس 'بددیانتی' سے اپنے تصرف بے جا میں لاے یا علیحدہ کرے یا کسی دیگر شخص کے تصُرف میں ایسا مال دے۔
استغاثہ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ملزم مال کا 'امین یا مہتمم' تھا۔(1986ء پاکستان کریمنل لاء جرنل 1174)۔ ←
تشریح
خیانت مجرمانہ کسی ایسے مال کا بددیانتی سے تصرف میں لانا ہے جو ملزم کی تحویل میں قانونی طور پر ہو۔ خیانت مُجرمانہ ثابت کرنے کیلیے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ملزم مال کا امین یا مہتمم تھا۔
اور اگر مُلزم یہ ثابت کر دے کہ جس مال کی نسبت اس پر الزام لگایا گیا ہے۔وہ مال اس کی اپنی ملکیت ہے تو پھر دفعہ ہذا کا اطلاق نہ ہوگا۔
سزا
دفعہ 406 ت پ:- جو کوی 'خیانت مُجرمانہ ' کا ارتکاب کرے گا اسکو دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزا دی جاے گی جسکی معیاد "سات سال" تک ہو سکتی ہے یا جرمانہ کی سزا یا دونوں سزاییں دی جاییں گی۔