Apr 26, 2021

Sec 382 PPC


سرقہ کے ارتکاب کے لیے کسی کو ھلاک کرنے یا ضرب پحنچانے یا مزاحمت کی تیاری کے بعد سرقہ

( Theft after preparation made for causing death, hurt or restraint in order to the committing of the theft)

دفعہ : 382 ت پ :-

 پجو کوی سرقہ کے ارتکاب کیلے یا اس سرقہ کے ارتکاب کے بعد اپنے بھاگ جانے کیلے یا اس مال کو پاس رکھنے کیلے جو اس سرقہ سے اس نے لیا ہو، کسی شخص کی ہلاکت یا ضرب یا مزاحمت کی یا ہلاکت، ضرب یا مزاحمت کی تخویف کی تیاری کرکے سرقے کا ارتکاب کرے اس کو قید سخت کی سزا دی جاے گی جس کی معیاد دس برس تک ہو سکتی ہے اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔

👇

تمثیلات

۱۔  الف اس مال کی طسبت جو ب کے قبضے میں ہو سرقہ کا ارتکاب کرے اور جس وقت کہ اس سرقے کا ارتکاب کر ریا ہو اس کے لباس کء نیچے ایک بھرا ہوا پستول ہو جو وہ اس لیے لایا ہو کہ اگر ب تعرض کرے تو اسے ضرر پہنچاے الف اس جرم کا مرتکب ہوگا جس کی تعریف اس دفعہ میں کی گی ہے۔

۲۔  الف اپنے چند شریکوں کو اپنے آس پاس اس لیے کھٹا کرکے ب کی جیب کترے کہ اگر ب اس ماجرے سے مطلع ہو کر تعرض کرے یا الف کو پکڑنے کا اقدام کرے تو وہ ب کے مزاحم ہوں تو الف اس جرم کا مرتکب ہوگا جس کی تعریف اس دفعہ میں کی گی ہے۔

مزید معلومات کیلے نیچے دییے گیے لنک پر کلک کریں۔

👇

https://youtu.be/aHXl6QICnJQ

No comments:

Powered By Blogger

Followers