Showing posts with label house trespass. Show all posts
Showing posts with label house trespass. Show all posts

May 26, 2021

Hurt

 ضرر 

دفعہ 332:- ضرر 

جو کوئی کسی شخص کو ہلاک کیے بغیر، اسکو درد،تکلیف،بیماری،ضعف یا زخم کا باعث بنے یا اس کے جسم کے کسی عضو یا اس کے کسی حصہ کو نقصان پہنچاے، معذور کردے یا الگ کردے، تو کہا جائے گا کہ اس نے ضرر پہنچایا ہے۔   


332Hurt:
(1)Whoever causes pain, harm, disease, infianity or injury to any person or impairs, disables  130[, disfigures, defaces] 130 or dismembers any organ of the body or part thereof of any person without causing his death, is said to cause hurt.

131[Explanation:- disfigure means disfigurement of face or disfigurement or dismemberment of any organ or any part of of the organ of the human body which impairs or injures or corrodes or deforms the symmetry or appearsance of a person.] 131
 
(2)The following are the kinds of hurt:
(a)Itlaf-i-udw
(b)Itlaf-i-salahiyyat-i-udw
(c)shajjah
(d)jurh and
(e)all kinds of other hurts.
 

                                                                                                            

ضرر کی حسب ذیل اقسام ہیں۔

(الف)۔ اتلاف عضو
(ب)۔ اتلاف صلاحیت عضو
(ج)۔ شجہ
(د)۔ جرح
(ہ)۔ دیگر اقسام کی ضرر


(الف)۔ اتلاف عضو: 

                بحوالہ دفعہ 333 ت پ،    جو کوئی شخص کسی دوسرے کے جسم کے کسی عضو یا جزو کو کاٹ کر جسم      سے الگ کردے تو وہ اتلافِ عضو ہوگا۔         


اتلاف عضو کی سزا:

بحوالہ دفعہ 334 ت پ ، جو کوئی اتلافِ عضو کا جان بوجھ کر باعث ہو تو، اسکو مجاز میڈیکل افسر کے مشورہ سے ،قصاص کی سزا دی جائے گی، اور اگراسلامی نقطہِ نظر کے مطابق، اور مساوات کے اصولوں کو مدِنظر رکھ کر، قصاص پر عمل کرنا ممکن نہ ہو تو مجرم ارش کا مستوجب ہوگا،اور اُسے تعزیری سزا بھی دی جاسکے گی جس کی معیاد دس سال تک ہو سکتی ہے۔

(ب)۔ اتلافِ صلاحیتِ عضو

                    بحوالہ دفعہ 335 ت پ ۔ جو کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے جسم کے کسی عضو یا جزو کی کارکردگی یا صلاحیت کو زائل کردے یا مستقل نقصان پُہنچائے یا اسکی شکل کومستقل طور پر بگاڑ دے تو کہا جائے گا وہ اتلافِ صلاحیت عضو کا باعث ہوا۔

اتلافِ عضو کی سزا۔ 

                    بحوالہ دفعہ 336 ت پ ، جو کوئی اتلافِ عضو کا باعث ہوگا، تو اس کومجاز میڈیکل افسر کے مشورہ سے ،قصاص کی سزا دی جائے گی اور اگر قصاص ممکن نہ ہوسکے تو،مجرم ارش کا مستوجب ہوگا،اور اُس کو بطور تعزیر کسی بھی 
قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لیے دی جائے گی جو دس سال تک ہو سکتی ہے۔

333.Itlaf-i-udw:
Whoever dismembers, amputates, severs any limb or organ of the body of another person is said to cause Itlaf-i-udw.
 
334.Punishment for Itlaf-udw:
Whoever by doing any act with the intention of thereby causing hurt to any person, or with the knowledge that he is likely thereby to cause hurt to any person causes Itlaf-i-udw of any person, shall, in consultation with the authorised medical officer, be punished with qisas, and if the qisas is not executable keeping in view the principles of equality in accordance with the Injunctions of Islam, the offender shall be liable to arsh and may also be punished with imprisonment of either description for a term which may extend to ten years as ta'zir.

335.Itlaf-i-salahiyyat-i-udw:
Whoever destroys or permanently impairs the functioning, power or capacity of an organ of the body of another person, or causes permanent disfigurement is said to cause itlaf-i-salahiyyat-i-udw.
 
336.Punishment for itlaf-i-salahiyyat-i-udw:
Whoever, by doing any act with the intention of causing hurt to any person, or with the knowledge that he is likely to cause hurt to any person, causes itlaf-i-salahiyyat-i-udw of any person, shall, in consultation with the authorised medical officer, be punished with qisas and if the qisas is not executable, keeping in view the principles of equality in accordance with the Injunctions of Islam, the offender shall be liable to arsh and may also be punished with imprisonment of either description for a term which may extend to ten years as taz’ir.
 
     

 شجہ

دفعہ 337 شجہ

1 ۔ جو کوئی شخس کسی شخس کے سر یا چہرے پر کوئِی ایسا ضرر پہنچائے جو اتلاف عضو یا اتلاف صلاحیت عضو کی حد تک نہیں پہنچتا تو کہا جائے گا کہ اس نے شجہ لگایا۔

2 ۔ شجہ کی حسب ذیل اقسام ہیں۔

(الف)۔ شجہ خفیفہ 

(ب) شجہ موضحہ

(ج)۔ شجہ ہاشمہ

(د)۔ شجہ منقلہ

(ہ)۔ شجہ آمہ

(و)۔ شجہ دامغہ

3. جو کوئی اس طرح شجہ کا باعث ہو کہ

(اول)۔ شخص متضرر کی ہڈی نمایاں نہ ہو تو شجہ خفیفہ کا باعث ہوگا۔

سزا 

دفعہ 337 الف (1)۔ جو کوئی شجہ خفیفہ کا باعث ہوگا تو وہ ضمان کا مستوجب ہوگا،اور اسے بطور تعزیر دونوں قسموں میں سے کوئِی ایک سزا قید جو دو سال تک ہوسکتی ہے ۔


 



337.




Shajjah

 شجہ

دفعہ 337 شجہ

1 ۔ جو کوئی شخس کسی شخس کے سر یا چہرے پر کوئِی ایسا ضرر پہنچائے جو اتلاف عضو یا اتلاف صلاحیت عضو کی حد تک نہیں پہنچتا تو کہا جائے گا کہ اس نے شجہ لگایا۔

2 ۔ شجہ کی حسب ذیل اقسام ہیں۔

(الف)۔ شجہ خفیفہ 

(ب) شجہ موضحہ

(ج)۔ شجہ ہاشمہ

(د)۔ شجہ منقلہ

(ہ)۔ شجہ آمہ

(و)۔ شجہ دامغہ

3۔ جو کوئی اس طرح شجہ کا باعث ہو کہ:-

(اول)۔ شخص متضرر کی ہڈی نمایاں نہ ہو تو شجہ خفیفہ کا باعث ہوا۔


شجہ خفیفہ کی سزا

دفعہ 337-الف(۱)۔ جو کوئی شجہ خفیفہ کا باعث ہوگا تو وہ:-

                                                                          ضمان کا مستوجب           ہوگا  (i)      
   اور بطورِ تعزیر کسی ایک قسم کی سزائے قید جو ۲ سال تک ہوسکتی ہے۔  (ii)  
                                                                              ضابطہ:- نا قابلِ دست اندازی پولیس۔ قابلِ راضی نامہ 


May 24, 2021

Substantive and procedural law

 Introduction

Statute law is either substantive or procedural.Substantive law confers te rights and procedural law is the mode by which a legal right is enforced. The distinction between substantive and procedural law is drawn by each legal system along the lines of expediency and not in the same place for all purposes . The distinction between these two is very important as every lawyer has to get in touch with them in his daily routine.

May 21, 2021

ESSENTIALS OF CRIME


INTRODUCTION :

Generally speaking, in general, the law is a preservative instinct of the individual and of the race. The primary function of criminal law is the preservation of life and protection of society. A crime may be said to be an act which any given society considers to be sufficiently injurious to justify imposing punishment on the wrongdoer and prescribing a special procedure for dealing with it. There are some essential elements to constitute a crime.  

MEANING OF CRIME:

i) OXFORD DICTIONARY OF LAW:

An Act that is deemed by statute or by the common law to be a public wrong and is therefore punishable by the state in criminal proceedings.

DEFINITION OF CRIME:

Following are the different definitions of crime.

i) According to Blackstone

"An act committed or omitted in violation of public law forbidding or commanding it."

ii) ACCORDING TO JAMES STEPHEN:

"Crime is such an act which is prohibited or forbidden both by law and moral values of society"

HISTORICAL BACHGROUND 

Crime is inevitable in human society. It is an integral part of any human society. It is as old as human society itself.

CHARACTERISTICS OF CRIME

Following are different characteristics of crime.

i) It is a harm brought about by human conduct which the sovereign power in the state desires to prevent.

ii)It is against the public order and moral. 

iii) It is an act, which is against penal laws enacted by statute.

iv) It is the threat of punishment that is selected among the measure of prevention.

v) Proceedings of special kind are employed to decide whether the person accused did in fact cause the harm.

ESSENTIAL ELEMENTS OF CRIME.

Following are the essential elements of a crime.

i) Human being

ii) Mens Rea

iii) Actus Reus

iv) Injury

i) HUMAN BEING:

The first essential element of crime requires that the act must be committed by a human being. In ancient times, punishments were inflicted on animals also for injury done by them,but now this practice is abandoned so to constitute a crime, there must be a human being who

i) Must be under a legal obligation to act in a particular manner and,

ii)Should be a fit subject for award of appropriate punishment.

(contd)


May 20, 2021

Measurement of criminal liability

 Measurement of criminal liability


  • How criminal liability is measured?
  • What elements are taken into consideration in determining the appropriate punishment.


Definition of liability:

(i) According to SALMOND:

"Liability is the bond of necessity that exists between the wrong-doer and the remedy of the wrong."

(ii) According the MARKBY:

"The word liability is used to describe the condition of a person who has a duty to perform."


Kinds of liability

Following are the different kinds of liability.

i)     Civil liability
ii)    Criminal liability
iii)   Remedial Liability.
iv)   Vicarious liability
v)    Strict liability.

 CRIMINAL LIABILITY

            Criminal Liability is the liability to be punished in a criminal proceeding. The redress for  criminal liability is in the form of punishment which may be in the shape of imprisonment, death  or fine.

CONDITIONS OF CRIMINAL LIABILITY:

i)   Actus Reus
ii)  Mens rea

i) Actus Reus:
The first condition is the actus Reus or prescribed act Salmond calls it the physical or material condition of liability. If there is no act there can be no punishment.

Justice Bryan Stated:

" The thought of a man cannot be tried, for the devil itself knoweth not the thought of a man."
Example:
A man takes an umbrella from a stand at his club with intent to steal it but finds it is his own. He has committed no offence.

ii) Mens Rea:

The second condition of criminal liability is Mens rea or guilty mind. An act is punishable only if it is done intentionally or negligently intention and negligence are the alternative forms in which Mens rea can exhibit itself. If a wrongful act is done intentionally, penal action will serve as a deterrent for the future. If it is done negligently or carelessly, punishment will make the offender more vigilant in future. Where the law presumes that there can be no will at all, no penal liability can be imposed, e.g. Children under the age of seven and insane persons are regarded by law as incapable of having Mens rea.
 
ii)MEASUREMENT OF CRIMINAL LIABILOITY:

According to Salmond, following elements should be taken into consideration in determining the measure of criminal liability.

i)   Motive
ii)  Magnitude of the offence
iii) Character of the offender

(i) Motive:
As regards motive of offence, the greater the temptation to commit the crime, the greater should be the punishment. The object of punishment is to suppress those motives which lead to crimes. The stronger these motives are the severe must be the punishment in the case. If the profit to be gained from the act is great, the punishment should also be severe proportionately.

(ii) Magnitude of the Offence:

The greater  the magnitude of the offence, the greater should be its punishment. The greater the mischief of any offence, the greater is the punishment which it is profitable to inflict with the hope of preventing it. If the punishment does not vary with the magnitude of the offence, there will be temptation to commit offences of very serious nature as punishment is the same in both cases. If punishment for burglary and murder were to be the same, the burglar would not stop at a lesser crime.

(iii) Character of the Offender:

The character of the offender should also be taken into consideration while determining the measure of criminal liability. The worse the character or disposition of the offender, the more serious should be the punishment. The law imposes upon habitual offender penalties which bear no relation to the magnitude of the offence. The most degraded criminals are said to exhibit insensibility even to physical pain, many murderers of worst type show indifference to death itself. So it is desirable to punish more severely the more corrupt.

CONCLUSION:

To conclude, it can be said, that in considering the measure of criminal liability, the deterrent purpose of the criminal law should be given exclusive attention. The perfect law is that in which the difference between the good and the evil is at a maximum in favour of the good.
















May 17, 2021

Fornication


Fornication

زنابالرضا

ایک مرد اور ایک عورت کا زنا بالرضا کا ارتکاب کرنا اُس وقت کہیں گے،اگر وہ جان بوجھ کر ایک دوسرے کے ساتھ ناجائز مباشرت کرتے ہیں

سزا
دفعہ 496-ب (PPC)
             جو کوئی بھِی زنابالرضا کا ارتکاب کرتا ہے،اُسے ایک مدت کے لیئے سزائے قید دی جائے گی جو پانچ سال تک ہوسکتی ہے اور وہ جُرمانے کا بھی مستوجب ہوگا جو دس ہزار روپوں سے زیادہ نہ ہوگا۔

Insertion of new sections, Act XLV of 1860.
In the said Code, PPC,  after section 496, the following new sections shall be inserted, namely:
 
496B.Fornication:

(1)
A man and a woman not married to each other are said to commit fornication if they willfully have sexual intercourse with one another.
Punishment


(2)
Whoever commits fornication shall be punished with imprisonment for a term which may extend to five years and shall also be liable to fine not exceeding ten thousand rupees.
 

Of enticing or seducing a woman

 

Enticing or detaining a woman with criminal intent


جو کوئی شخص کسی عورت کو پھسلا لے جائے یا لے اڑے اس نیت سے کہ وہ کسی شخص کے ساتھ ناجائز جماع کرے یا کسی عورت کو ویسی نیت سے چھپا رکھے یا روک رکھے اسےدونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزا دی جائے گی جس کی معیاد سات سال تک ہوسکتی ہے اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔


ضابطہ:- قابِل دست اندازی پولیس، وارنٹ، قابل راضی نامہ

   

Insertion of new sections, Act XLV of 1860.

In the PPC, after section 496, the following new sections shall be inserted, namely:
 
Sec: 496A.PPC

Enticing or taking away or detaining with criminal intent a woman.

Whoever takes or entices away any woman with intent that she may have illicit intercourse with any person, or conceals or detains with that intent any woman, shall be punished with imprisonment of either description for a term which may extend to seven years, and shall also be liable to fine.
 

May 16, 2021

Cohabitation

 

Cohabitation

(A couple who aren't married but who are living together)

Insertion of new section, Act XLV of 1860.
In the said Code, in Chapter XX, the following new section shall be inserted, namely:-
"493A.Cohabitation caused by a man deceitfully inducing a belief of lawful marriage
Every man who deceitfully causes any woman who is not lawfully married to him to believe that she is lawfully married to him and to cohabit with him in that belief, shall be punished with rigorous imprisonment for a term which may extend to twenty-five years and shall also he liable to fine.".


پروٹیکشن آف وومن ایکٹ 2006ء (پاکستان) کے مطابق (مرد اور عورت کا ایک ساتھ رہنا،جس میں مرد کی طرف سے دھوکھا دہی کا عُنصر پوشیدہ ہو،کہ وہ ہمراہی خاتون کو جائز ازدواجیت میں رکھے ہوے ہے) کریمینل ایکٹ ہے۔

سزا

دفعہ493-الف:- جماع جو کسی اسے مرد کی طرف سے وقوع میں آے جوکسی عورت کو دھوکہ سے جائز ازدواج کا یعقین کرنے کی ترغیب دے۔

                ہر مرد کو جو دھوکہ سے کسی عورت کو جس کا جوازاً اس کے ساتھ ازدواج نہ ہوا ہو اس امر کا یعقین کراےکہ اس کے ساتھ اس کا جوازاً ازدواج ہوا ہے، اور وہ اس یعقین دہانی کی بنیاد پروہ اس کے ساتھ رہےاور، اس سے جماع کراے، تو ویسے ہر مرد کو قید سخت کی سزا دی جائے گی جس کی معیاد پچیس سال تک ہو سکتی ہے اور وہ جُرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔

ضابطہ: قابلِ دست اندازی پولیس۔
        

May 15, 2021

Of Abduction

 OBDUCTION

اغوا
دفعہ:- 362۔ اغواء
                    جو کوئی شخص کسی شخص کو کسی جگہ سے جانے کے لِئے بذریعہ طاقت مجبور کرے یا فریبانہ طریقوں سے ترغیب دے تو کہا جائے گا کہ اس نے مذکورہ شخص کو اغوا کیا ہے۔
تشریح
جُرم اغوا کے مندرجہ ذیل اجزائے ترکیبی ہیں۔
  • مکروفریب سے کام لیتے ہوئے زبردستی مجبور کرنا یا ترغیب دیکر پھسلا لینا۔
  • اس ساری کاروای کا مقصد مغوی کو کسی جگہ لے جانا ہو۔ 
اگر شواہد سے یہ ثابت ہو کہ ملزم نے مغویہ کو نہ تو ترغیب دی اور نہ ہی مجبور کیا بلکہ لڑکی اپنی مرضی سے ملزم کے ساتھ اپنا گھر چھوڑ کر چلی گئی ہو، تودفعہ ہذا کا اطلاق نہیں ہوتا۔(اے آی آر 1953ء پنجاب 258)

مزید شرط یہ کہ جُرم کی تشکیل تب ہوتی ہےجب ملزم کی نیت اور ارادO شامل ہو اور اس نے یہ فعل فریب یا زبردستی کیا ہو۔جہاں ملزم کی طرف سے زبردستی یا ترغیب ثابت نہ ہو وہان سزا نہیں دی جا سکتی۔

جُرم کا تسلسل

بگا لے جانے کا جرماس وقت مسلسل جاری رہتا ہے جب تک مغوی یا مغویہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا رہے۔ اگر مغوی کو اس کی جائے رہائش سے ہٹایا نہ جائے تو دفعہ ہزا کے تحت بھگا لے جانے کا جُرم نہیں بنتا۔ 

Difference between Kidnapping and Abduction


لے بھاگنا اور بھگا لے جانا میں بنیادی فرق مغوی یا مغویہ کی عمر کا ہے۔
لے بھاگنا  (kidnapping)صرف نابالغ کے لیے ہے جبکہ بگا لے جانے(abduction) میں عمر کی قید نہیں ہوتی۔
لے بھاگنے(kidnaping) میں مغوی کو اس کی جائز ولایت سے جدا کیا جاتا ہے۔ جبکہ بگا لے جانے والے شخص کی ذات سے جرم کا تعلق ہوتا ہے اور دھوکے یا جبر سے کسی شخص کو لیجیا جاتاہے۔
لے بھاگنے مِیں مغوی کی مرضی بے معنی ہوتی ہے جبکہ اغوا میں اگر مغوی کی مرضی ثابت ہو جائے تو استغاثہ ناکام ہو جاتا ہے۔
لے بھاگنے میں ملزم کی نیت اور ارادہ ثابت کرنا ضروری نہ ہے،صرف ولایت سے الگ کرنا ہی جُرم ہے۔جبکہ اغوا میں نیت اور ارادہ ثابت کرنا ضروری ہے کیونکہ اغوا کا جرم نیت کی بنیاد پر ہی تشکیل پاتا ہے۔

May 14, 2021

Of kidnapping

 انسان کو لے بھاگنے کے بارے میں

OF KIDNAPPING

دفعہ 359۔ انسان کو لے بھاگنا
              (Kidnapping)
Punishment
دفعہ 363۔ انسان کو لے بھاگنے کی سزا۔
                    جو کوئی شخص کسی شخص کو پاکستان سے یا جائز ولایت سے لے بھاگے تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو سات سال تک ہوسکتی ہے یا جرمانہ
ضابطہ :- قابلِ دست اندازی پولیس، ناقابلِ راضی نامہ، ناقابلِ ضمانت،سماعت،مجسٹریٹ درجہ اول۔
General Explanation
جُرم ثابت کرنے کے کئے استغاثہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ۔

  • لڑکی کی عمر 16 سال اور لڑکے کی عمر 14سال سےکم  تھی۔
  • یہ کہ مغوی کو ملزم لے بھاگا۔
  • یہ کہ مغوی اپنے والدین یا ولی کی ولایت میں تھا۔
  • یہ کہ مغوی کے ولی نے مغوی کو ولایت سے جدا کرنے کی اجازت نہ دی تھی۔
مغوی یا مغویہ کی عمر کا اصل ثبوت سرٹیفیکیٹ پیدائش ہے۔سرٹیفیکیٹ کی عدم دستیابی پر میڈیکل آفیسر کی راے کو پیشِ نظر رکھا جا ستکتا ہے۔ یا جب تک سرٹیفیکیٹ کی حثیت مشکوک نہ ہو۔


انسان کو لے بھاگنا دو قسم کا ہے۔ پاکستان سے لے بھاگنا اور جائز ولایت سے لے بھاگنا۔ اگر اسکو مفہومِ عام میں لیا جاے تو ' لے بھاگنا سے مراد' کسی مائنر کا اغواء ہے۔

۱اگر ایسا 'لے بھاگنا ' یا اغواء مُلک (پاکستان) سے باہر لے جانا ہو تو وہ 'مائنر' یا بچے کی رضامندی کے بعیر ہونا چاہیے،بصورتِ دیگر کسی بچے کا رضامندی سے کسی شخص کے ساتھ مُلک سے باہر جانا، 'لے بھاگنا' کی تعریف میں نہ آتا ہے۔

The offence of kidnapping out of Pakistan may be committed in respect of minors as well as grown up persons but the kidnapping must be, without the consent of the person kidnapped.

اگر ایسا ' لے بھاگنا ' ولی کی جائز ولائیت سے ہو تو پھر ' لے بھاگنا ' ولی کی آزادانہ رضامندی کے بغیر ہو، ایسی صورت میں مغوی کی رضامندی کوئی حثیت نہیں رکھتی۔

The offence of kidnapping out of lawful guardianship can only be committed with respect to minors and persons of unsound mind,but kidnapping must be without the consent of the guardian.

Relevant provisions. 360,361 PPC



May 13, 2021

Section 511 PPC

 Of attempts to commit offences

جرائم کے ارتکاب کی کوشش کے بارے میں


دفعہ 511 ۔ ایسے جرائم کے ارتکاب کی کوشش کرنے کی سزا جن کی سزا حبسِ دوام یا اس سے کم مدت کے لئیے سزائے قید ہے۔Punishment for attempting to commit offences punishable with imprisonment for life or for a shorter terms.

                جو کوئی شخس کسی ایسے جرم کے ارتکاب کی کوشش کرے جس کی سزا مجموعہ قوانین ہذآکی رو سے حبسِ دوام یا قید ہو یا جو ایسے جرم کے ارتکاب کا باعث ہونے کی کوشش کرے اور مذکورہ کوشش میں جرم کے ارتکاب کے لئیےکوئی فعل کرے جبکہ مجموعہ قوانین ہذا میں مذکورہ کوشش کی سزا کےلیے کوئی صریحی حُکم موجود نہ ہو تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید جو اس جرم کے لئے مقررہ ہو ،اتنی مدت کے لئے دی جائےگی جو مذکورہ جُرم کے لئے مقررہ سزا کی طویل ترین مدت کی نصف تک ہو یا اس قدر جُرمانہ کی سزا جو اس جرم کے لئے مقرر ہو یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

تمثیلیں

Examples
(الف)        الف ایک صندوق توڑ کر کچھ زیورات چرانے کی کوشش کرتا ہے اور اس صندوق کے کھولنے پر اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس صندوق میں کوئی زیور نہیں ہےاس نے سرقے کا ارتکاب کرنے کے لیے ایک فعل کیا ہے اور اس بنا پر وہ دفعہ ہذا کے تحت مجرم ہے۔
(ب)        الف 'ن' کی جیب میں ہاتھ ڈالکر جیب کاٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ ' ن' کی جیب میں کچھ نہ ہونے کے باعث الف اس کوشش میں ناکام ہوجاتا ہے۔الف دفعہ ہذا کے تحت مجرم ہے۔

تشریح

Commentary
تعزیراتِ پاکستان میں مختلف جرائم اور ان کی سزا بیان کیگی ہے۔ اگر اس مجموعہ میں بیان کردہ جرائم میں سے کسی ایک یا زائد جرائم کے ارتکاب کی کوشش کی جائے مگر جرم کی تکمیل یا ارتکاب نہ ہوسکے تو دفعہ ہذا کا اطلاق ہوگا۔دفعہ ہذا کے اطلاق کے لئَے استغاثہ کو مندرجہ ذیل باتیں ثابت کرنا ہوں گی۔
  • جرم جس کے ارتکاب کا اقدام کیا گیا ہو وہ مجموعہ ہذا کے تحت قابل سزا جرم ہو۔
  • اس جرم کی سزا قید کی صورت میں ہو۔
  • کوئی ایسا فعل کرنا جس سے یہ ثابت ہو کہ کسی جرم کے ارتکاب کےلئے کوشش کی گئی ہے۔
  • ایسے فعل یا اقدام کی سزا تعزیراتِ پاکستان کے مجموعہ میں نہ دی گئی ہو۔
                    اگر فعل کی نوعیت اس قسم کی ہو جس سے یہ باور ہوتا ہو کہ اگر ملزم کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ہوتی تو وہ جرم کا ارتکاب کر گزرتا تو اس اقدام کہا جائے گا۔ 
                    استغاثہ کو دفعہ ہذا کے اطلاق کے لئے ملزم کی نیت ، ارادہ اور اقام ثابت کرنا ہوتے ہیں۔اس دفعہ کا اطلاق ان جرئم پر نہیں ہوت جن کی سزا موت یا صرف جرمانہ ہو۔

May 12, 2021

Of Criminal intimidation

تخویف مجرمانہ کے بارے میں

Of Criminal intimidation


دفعہ 503 ۔ تخویف مجرمانہ (Criminal intimidation)

جو کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو اس کے جسم یا نیک نامی یا مال یا کسی ایسے شخص کے جسم یا نیک نامی کو جس سے وہ شخص غرض رکھتا ہو، اس نیت سے مضرت پہنچانے کی دھمکی دے کہ اس شخص کو خوف زدہ کرے یا اس شخص سے ایسا فعل کرائے جس کا کرنا اس پر قانوناً واجب نہ ہو یا کوئی ایسا ترک فعل کرائے جس کے کرنے کا وہ شخص قاتونآً مستحق ہو۔ تاکہ مذکورہ دھمکی کی تکمیل کے انسداد کا وسیلہ ہو تو وہ تخویف مجرمانہ کا مرتکب ہے۔

تشریح

Explanation

کسی ایسے متوفی شخص کی نیک نامی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی جس سے وہ شخص جسے دھمکی دی گئی ہو غرض رکھتا ہو۔ دفعہ ہذا میں داخل ہے۔

تمثیل

Example

الف ، ب کو کسی دیوانی مقدمہ کی پیروی سے باز رہنے کی ترغیب دینے کے لئے اسے اس کا گھر نذرِ آتش کر دینے کی دھمکی دیتا ہے۔ الف تخویف مجرمانہ کا مجرم ہے۔

شرح

comminatory

تخویف مُجرمانہ استحصال بالجبر کی ہی ایک صورت ہے۔استحصال بالجبرمیں فوری طور پر مال بٹورنا ہوتا ہے۔ جبکہ تخویف مُجرمانہ اور اس دفعہ کے اطلاق کے لیے کسی ایسے جائزکام کے ارتکاب سے روکا جاتا ہے جس کے کرنے یا نہ کرنے پر قانوناً مجبور نہ کیا جاسکتا ہو۔

دفعہ ہذا میں جس دھمکی کا ذکر کیا گیا ہے وہ دھمکی دی جا چکی ہوتی ہے اور اس کا اثر رونما ہو چکا ہوتا ہے۔ گویا ایسی دھمکی جو دی ہی نہ گئی ہو یا جس کا مستغیث پر اثر ہی نہ ہو ہو قابل گرفت نہ ہے۔محض ایسی دھمکی جس کے زیرِ اثر کوئی شخص کسی فعل یا ترک فعل پر مجبور نہ ہو تخویف مجرمانہ نہ ہے اس لئے اس پر دفعہ ہذا کا اطلاق نہیں ہوتا۔(این ایل آر 1988ء کریمنل 303)۔

دفعہ ہذا کے اطلاق کے لئے استغاثہ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ مرزم نے مستغیث کو اس کی جان و مال یا عزت و آبرو کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی یا اس کو اس طرح سے حراساں کیا کہ وہ ایسا فعل یا ترکِ فعل پر مجبور ہوا،جس کے کرنے یا نہ کرنے کا وہ قانونی طور پر پابند نہ تھا۔یعنی محض دھمکی پر اس دفعہ کا اطلاق نہں ہوتا۔جب تک دھمکی دینے والے کی نیت اس دھمکی کے نتیجہ میں مستغیث کو کسی فعل یا ترکِ فعل پر مجبور کرنے کی نہ ہو۔

دفعہ 506۔ تخویف مجرمانہ کی سزا۔

(Punishment for criminal intimidation)

             

   جو کوئی شخص تخویف مجرمانہ کے جُرم کا مرتکب ہو، اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو دو سال تک ہو سکتی ہے یا جرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ 

⮘  اگر دھمکی ہلاکت یا ضرر شدید وغیرہ پہنچانے کے لئے ہویا کسی جائیداد کو نذر آتش کرکے برباد کرنے کے لئے یا کسی ایسے جرم کے ارتکاب کے لئے جس کی سزا موت یا حبسِ دوام ہو 

⮘  کسی عورت کی نسبت بے عصمتی کا اتہام لگانے کے لئے ہو تو

 اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لِے دی جائے گی جو سات سال تک ہوسکتی ہے یا جرمانےکی  سزا یا دونوں سزائیں دیجائیں گی۔


ضابطہ:-نا قابلِ دست اندازی پولیس، قابلِ ضمانت، قابلِ راضی نامہ، مجسٹریٹ درجہ اول۔

.Ref:-PPC/503,506/subject: criminal intimidation

Of worngful restraint

مزاحمت بیجا کے بارے میں۔

دفعہ 339 ۔ مزاحمت بیجا

                            جو کوی شخص کسی شخص کا عمداً اس طرح سدِ راہ ہو(راستہ روکے) کہ اس شخص کو کسی ایسی سمت میں جانے سے روکے جس میں جانے کا وہ شخص استحقاق رکھتا ہو، تو کہا جاے گا کہ اس نے اس شخص کی مزاحمت بیجا کی ہے ۔


تمثیل


الف جو کسی سمت جاے کا ارادہ اور استحقاق رکھتا ہے، اگر 'ب' الف کو اس سمت جانے سے روک دے ، تو کیا جاے گا کی 'ب' نے 'الف' کی مزاحمت بیجا کی ہے۔


وضاحت۔ 

دفعہ ہذا کا اطلاق بالارادہ مزاحمت پر ہوتا ہے۔


جُرم ہذا کے کے بنیادی تین اجزاء ہیں۔

(الف) مزاحمت کا وجود

(ب) مزاحمت کسی شخص کو کسی سمت جانے سے روکنے کے لیے کی گی ہو۔

(ج) شخص مذکور کو اس سمت میں جانے کا حق حاسل تھا۔ 

جُرم کے ثبوت کیلَے یہ ثابت کرنا ضروری نہ ہے کہ مستغیث اپنے پاوں پر یا جسمانی طور پر کسی سمت جانا چاہتا تھا۔بلکہ اگر کسی شخس کو جو کسی سواری پر ہو روکا جاے تب بھی دفعہ ہذا کا اطلاق ہوگا۔ تاہم ملزم کی طرف سے مزاحمت کی نیت سے "قوت کا استعمال یا اسکے استعمال کا اظہار"ضروری ہے۔ یہ مزاحمت جسمانی ، مشینی یا دھمکی کی صورت مِیں ہوسکتی ہے۔ دفعہ ہذا کا اطلاق ملزم کے کسی فعل کی بجائے اس کے اثرات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

دفعہ 341۔ مزاحمت بیجا کی سزا۔

                    جو کوئی شخص کسی شخص کی مزاحمت بیجا کرے تو اسے قید محض کی سزا اتنی مدت کے لیے دی جائے گی جو تیں ماہ تک ہو سکتی ہے یا جرمانہ یا دونوں 

ضابطہ:- قابل دست اندازی پولیس۔کوئی مجسڑیٹ ، سرسری سماعت بھی ہوسکتی ہے۔

Ref: PPC/sec, 339-wrogful restraint. 



May 11, 2021

Section 458 PPC

 ضرر، حملہ یا مزاحمت بیجا کی تیاری کے بعد مخفی مداخلت بیجا بخانہ یا نقب زنی بوقت شب۔

(Burglary, or Lurking house trespass or house breaking by night after preparation for hurt assault or wrongful restraint.) 

دفعہ 458 ۔ برگلری

                    جو کوئی شخس کسی شخص کو ضرر پہنچانے یا کسی شخص پر حملہ کرنے یا کسی شخص کی مزاحمت بیجا کرنے یا کسی شخص کو ضرر پہنچانے یا کسی حملہ کرنے یا مزاحمت بیجا کے خوف میں ڈالنے کے بعد مخفی مداخلت بیجا بخانہ بوقتِ شب یا بقب زنی بوقتِ شب کا ارتکاب کرےتو اُسے کسی ایک قسم کی سزا ئے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو چودہ سال تک ہو سکتی ہے اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔

ضابطہ:- قابلِ دست اندازی پولیس ، وارنٹ ،نا قابلِ ضمانت، ناقابلِ راضی نامہ،سماعت عدالتِ سیشن، 

تشریح

اس دفعہ کا اطلاق اُس نقب زن یا مداخلت بیجا کرنے والے پر ہوتا ہے جو بوقتِ شب ، ضرر، حملہ، یا مزاحمت بیجا کی تیاری کرکے جُرم کا مُرتکب ہو۔یہاں لفظ "تیاری" سے مُراد خود ایسے آلات یا اسلحہ سے مسلح کرنا ہے جو حملہ، ضرریا مزاحمت بیجا کےلیے ضروری ہوں یا کارآمد ہوں۔
ا
گر ملزمان ایک سے زیادہ ہوں تو دفعہ ہذا کا اطلاق صرف اُن پر ہوگا جو حملہ وغیرہ کی تیاری کرکے آئے ہوں باقیوں پر دفعہ ہذآ کا اطلاق نہ ہوگا۔(اے آئی آر 1923ء لاہور 509)۔

Section 452 PPC

 ضرر، حملہ یا مزاحمت بیجا کی تیاری کے بعد مداخلت بیجا بخانہ۔

(House trespass after preparation for hurt assault or wrongful restraint)

دفعہ 452 ۔ مزاحمت کی تیاری کے بعد مداخلت بیجا بیخانہ

(House trespass after preparation for hurt assault or wrongful restraint)

                جو کوئی شخص کسی شخص کو ضرر پہنجانے یا کسی شخص پر حملہ کرنے یا کسی شخص کی مزاحمت بے جا کرنے یا کسی شخص کو ضرر یا حملہ یا مزاحمت بے جا کے خوف میں ڈالنے کی تیاری کے بعد مداخلت بے جا بخانہ کا ارتکاب کرے تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لیے دی جائے گی جو سات سال تک ہو سکتی ہے اور وہ جُرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔ 

ضابطہ:- قابل دست اندازی پولیس۔ وارنٹ۔ نا قابل ضمانت۔ نا قابل راضی نامہ،عدالت سیشن۔

تشریح۔

دفعہ ہذا کا بنیادی جُزو "تیاری کرکے جانا " ہے۔ مثلاً اگر کوی ملزم ہتھیار لیکر مداخلت بیجا بیخانہ کرے تو سمجا جائَے گا کہ وہ مزکورہ جُرم کی تیاری کر کے گیا تھا۔
دفعہ ہذا کے اطلاق کے لیے دوسری اہم ضرورت ملزم کی نیت ثابت کرنا ہوتا ہے۔

May 10, 2021

Of wrongful confinement.

 Off wrongful confinement

حبس بیجا کے بارے میں

دفعہ 340۔ حبس بیجا۔

                            جو کوئی شخص کسی شخص کی اس طرح مزاحمت بیجا کرے کہ اس شخص کو خاص حدود مُحیط سے باہر جانے سے روکے تو کہا جائے گا کہ اس شخص نے مذکورہ شخص کو'حبسِ بیجا' میں رکھا۔


تمثیل 

الف مسلح آدمیوں کو عمارت سے نکلنے کے راستوں پر متعین کر دیتا ہے اورن کو بتاتا کہ اگر 'ن' نے اس عمارت سے باہر جانے کی کوشش کی تو وہ اس پر گولی چلا دیں گے۔ الف نے 'ن' کو حبس بیجا میں رکھا ہے۔

تشریح

حبس بیجا دراصل مزاحمت بیجا کی ایک صورت ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ مزاحمت بیجا میں کسی شخص کو ایسی جگہ جانے سے روکا جاتا ہے جہاں وہ جانے کا قانونی حق رکھتا ہو

⮜جبکہ حبس بیجا میں اس کے برعکس کسی شخص کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ یہ پابندی ہر طرف سے ہوتی ہے۔اگر کسی شخص کو ایک دروازہ سے نہ نکلنے دیا جاے جبکہ دوسرا دروازہ کھلا ہو تو دفعہ ہذا کا اطلاق نہ ہوگا۔

دوسری شرط یہ ہیکہ کسی شخص کو نقل و حرکت سے اس وقت روکا جائے جب وہ وہاں سے جانا چاہتا ہو۔

جہاں مستغیث کہں جانا ہی نہ چاہتا ہو تو مزاحمت کے باوجود دفعہ ہذا کا اطلاق نہ ہوگا۔

جسمانی تشدد یا لڑائی کے بغیر محض اخلاقی مجبوری کے تحت کسی کو روکے رکھنا بھی حبس بیجا میں آتا ہے۔



دفعہ 342 ۔ حبسِ بیجا کی سزا۔

            جو کوئِی شخص کسی شخص کو حبس بیجا میں رکھے تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کیلئے دی جائے گی جو ایک سال تک ہوسکتی ہے یا جُرمانہ جس کی مقدار تین ہزار روپے  ہوسکتی ہے یا دونوں سزائیں۔

ضابطہ:- قابلِ دست اندازی پولیس، سمن، قابلِ ضمانت، قابلِ راضی نامہ ، کوئِی مجسڑیٹ ، سرسری سماعت بھی ہوسکتی ہے۔

May 9, 2021

House breaking

نقب زنی

House-breaking




دفعہ 445۔ نقب زنی ۔

 

کوئی شخص جو مداخلت بے جا بخانہ کا ارتکاب کرے تو کہا جاے گا کہ اس نے نقب زنی کا ارتکاب کیا ہے۔
اگر وہ شخص اس گھ یا اس کے کسی حصے میں مندرجہ ذیل چھ طریقوں میں سے کسی طریق سے داخل ہو کر باہر نکل جاے۔

(اول)۔ اگر وہ کسی ایسے راستے سے داخل ہو یا باہر نکلے جو اس نے خود مداخلت بے جا بیخانہ کے ارتکاب کی غرض سے بنایا ہو۔
(دوم گر وہ کسی ایسے راستے سے داخل ہو یا باہر نکلے جس سے انسان کا داخل ہونا مقصود نہ ہو.
(سوم) اگر وہ خود یا معین نے اسے راستہ کھولہ ہو جس طرح کا کھولا جانا اسکے قابض کو مقصود نہ ہو۔
(چہارم) کوی قفعل کھول کر داخل یا باہر بکلے۔
(پنجم) اگر وہ جبر مجرمانہ کی نمائش کرکے یا دھمکی دے کر داخل ہویا باہر نکلے۔
(ششم) اگر وہ کسی ایسے راستہ سے داخل ہو یا باہر نکلے، جسے وہ سمجھتا ہو کہ ویسا راستہ بند کردیا گیا ہے۔جس کو اس نےخود یا مداخلت بے جا کے معین نے کھول لیا ہو۔




تشریح۔

نقب زنی مداخلت بے جا مجرمانہ سے زیادہ سنگین جرم ہے۔کسی جُرم کے ارادے سے گھر کی دیوار میں سوراخ کر کے یا سیڑھی لگا کر دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہونا نقب زنی کی تعریف میں آتا ہے۔


Ref: PPC/sec 445/house breaking.


May 8, 2021

House trespass

 مداخلت بے جا بخانہ۔

دفعہ 442۔ مداخلت بے جا بخانہ۔(House trespass)



            

    جو کوی شخص کسی ایسی عمارت یا خیمہ یا جہاز میں جو انسان کی بودوباش کے کام آتی ہو یا کسی ایسی عمارت مین جو عبادت گاہ یا مال کی جاے حفاظت کے طور پر کام آتی ہو، داخل ہونے یا ٹھہرے رہنے کے ذریعے مداخلت بینا مجرمانہ کا مرتکب ہو تو کہا جاے گا کہ اس نے " مداخلت بے جا بخانہ" کا ارتکاب کیا ہے۔

تشرِیح:-

             

  مداخلت بے جا مجرمانہ کے مجرم کے جسم کے کسی حصہ کا ادخال مداخلت بے جا بخانہ کے معرض وجود میں آنے کے لئے کافی ہے۔

مزید یہ کہ دفعہ ہذا میں بیان کردہ جُرم، دفعہ 441 ت پ ، سے زیادہ سنگین ہے۔ کیونکہ کسی شخص کے گھر میں داخلہ اس کی خلر میں مداخلت ہے جس سے اس کاخفا ہونا بجا ہے۔ دفعہ ہذا کے اطلاق کے لیے ملزم کا محض عمارت میں داخل ہوجانا کافی ہے۔

دفعہ ہذا کے اطلاق کیے لیے بھی استغاثہ کو ملزم کی مجرمانہ ثابت کرنا ہوگی۔ (پی ایل ڈی 1962ء کراچی 330)۔

دفعہ 443۔ مخفی مداخلت بے جا بخانہ۔

     (Lurking house trespass)

                جو کوی شخص کسی ایسے شخص سے مداخلت بے جا بخانہ چھپانے کے لے پیش بندی کر کے مداخلت بے جا بخانہ ' کا ارتکاب کرے جو اُسے نکال دینے کا اختیار رکھتا ہو، تو کہا جائے گاکہ اس نے 'مخفی مداخلت بے جابخانہ' کا ارتکاب کیا ہے۔

مخفی مداخلت بیجا بخانہ اس وقت شمار ہوگی جب ملزم نے مداخلت کو مخفی رکھنے کیلیے کوی قدم اُٹھایا ہو۔ محض اس بنا پر کسی فعل کو مخفی مداخلت قرار نہیں دیا جاسکتا کہ مجرم رات کے وقت گھر میں داخل ہوا۔(اے آی آر 1940ء الہ آباد 295)۔

مداخلت بخانہ پراہلِ خانہ ہوشیار ہو جانے پر اگر ملزم خود کو چھپانے کی کوشش کرے تو وہ دفعہ کے تحت مخفی مداخلت بیجا بخانہ کا مُرتکب قرار پائے گا۔

دفعہ 444 ۔ مخفی مداخلت بیجا بخانہ بوقتِ شب۔

(Lurking house trespass by night)

               جو کوئی شخص غروب آفتاب کے بعد اور طلوع آفتاب سے پہلے" مخفی مداخلت بے جا بخانہ" کا ارتکاب کرے تو کہا جائے گا کہ اس نے "مخفی مداخلت بے جا بخانہ بوقت شب" کا ارتکاب کیا ہے۔

نوٹ :- محض رات کے وقت مداخلت بخانہ مخفی نہ ہوگی جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ ملزم نے مداخلت بیجا بخانہ کرتےہوے اپنے آپ کو کسی بھی طریقہ سے اہل خانہ یا پڑوس سے چھپانے کی کوشش کی۔

Ref: PPC Chapter  XVII/(secs 442 to 444) subject: trespass.

Powered By Blogger

Followers