May 4, 2021

Of criminal misappropriation of property

 مال کے مجرمانہ تصرف بیجا کے بارے میں

section 403 and 404 of PPC


دفعہ403 ت پ :- مال کا بددیانتی سے تصرف بیجا کرنا۔

                            جو کوی شخص بددیانتی سے کسی مال منقولہ کو تصرف بیجا یا اپنے استعمال میں لاے تو اسے کسی ایک قسم کی سزاے قید اتنی مدت کے لے دی جاے گی جو دو سال تک ہو سکتی ہے با جُرمانہ کی سزا یا دونوں سزایں دی جایں گی۔


دفعہ 404 ت پ:- اس مال کو بددیانتی سے تصُرف بیجا میں لانا جس پر متوفی شخص اپنی موت کے وقت قابض تھا۔

    جو کوی یہ جانتے ہوے کسی مال کو تصرف بیجا میں لاےکہ جس پر شخص متوفی کا قبضہ ختم ہونے پر اس وقت کسی ایسے قبضے میں نہ رہا ہے جو قانونی حقدار ہو، تو اسے کسی ایک قسم کی سزا دی جاے گی جو تین سال تک ہوسکتی ہےاور جرمانہ اور اگر مجرم مذکورہ شخص کی موت کے وقت محرر یا ملازمت کی حثیت سے اسکی ملازمت میں تھا تو سزاے قید سات سال تک ہو سکتی ہے۔

بحوالہ :- تعزیراتِ پاکستان (دفعات متذکرہ بالا)



تشریح 1:-

        ایک مدت کیلے بددیانتی سے تصرف بے جا میں لانا دفعہ ہذا کے مفہوم میں تصرف بے جا ہے۔


تشریح 2:-

        کوی شخص جو کوی مال جو کسی دوسرے شخص کے قبضے میں نہ ہو ، پاے اور مذکورہ مال کو اس کے مالک کی طرف سے حفاظت کی غرض سے یا اسے مالک کو واپس کرنے کی غرض سےلے لے تو وہ اسے بددیانتی سے نہیں لیتا ہے یا تصرف بیجا میں نہیں لاتا ہے تو وہ کسی جرم کا مجرم نہیں ہے، لیکن وہ مذکورہ بالا تعریف شدہ جُرم کا مجرم ہے اگر وہ اسے اپنے کام میں لاے جبکہ وہ مالک کو جانتا ہو یا جاننے کے ذرایع رکھتا ہو۔اور ایک معقول مدت تک اس مال کو اپنی تحویل میں رکھ چُکا ہو۔تاکہ مالک اسکا دعوی۱ کرسکے۔


 ثبوتِ جُرم کے لیے درج ذیل باتیں ثابت کرنا ہوں گی۔

(الف)    جایداد مستغیث کی ملکیت تھی۔

(ب)    ملزم نے مال کا تصرف بیجا کیا یا اسے اپنی ملکیت میں شامل کرلیا۔

(ج)    ملزم نے یہ فعل بددیانتی سے کیا۔    (پی ایل ڈی 1958ء سپریم کورٹ 247)

محض کسی پڑے ہوے مال کو اٹھا لینا دفعہ ہذا کے تحت جرم نہ ہے جب تک یہ ثابت نہ کیا جاے کہ ملزم کو ایسے مال کے مالک کا علم تھا۔

No comments:

Powered By Blogger

Followers