مال مسروقہ
(OF THE RECEIVING OF STOLEN PROPERTY)
دفعہ 410 :- مال مسروقہ(Stolen property)
وہ مال ؛جس کا قبضہ سرقے کے ذریعے یا استحصال بالجبر کے ذریعہ یا سرقہ بالجبر کے ذریعہ منتقل کر دیا گیا ہو اور وہ مال جو مجرمانہ تصرف بیجا میں لایا گیا ہو'یا جس کے بارے خیانتِ مُجرمانہ ' کا ارتکاب کیا گیا ہو، اسے "مال مسروقہ" کہا جاے گا۔
لیکن اگر بعد میں مذکورہ مال اس شخص کے قبضے میں آجاے جو اس پر قبضہ کا قانونی طور پر حقدار ہو تو مال مسروقہ نہیں رہتا۔
دفعہ 411 :- بددیانتی سے مال مسروقہ وصول کرنا۔
جو کوی بددیانتی سے 'مال مسروقہ' وصول کرتا ہے یا قبضہ میں رکھتا ہے، اسے کسی ایک قسم کی سزاے قید اتنی مدت کے لیے دی جاے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے یا جرمانہ کی سزا یا دونوں سزایں دی جایں گی۔
دفعہ 412:- بددیانتی سے ایسا مال وصول کرنا جس کا سرقہ ڈکیتی کے ارتکاب میں کیا گیا ہو۔
جو کوی جانتے ہوے یا "باورکرنے کی وجہ رکھتے " ہوے کہ کوی مال ڈکیتی کے ذریعے قبضہ میں لیا گیا ہے، اس مال کو وصول کرے یا قبضہ مِیں رکھے تو اسے کسی ایک قسم کی سزاے قید اتنی مدت کے لیے دی جاے گی جودس سال تک ہو سکتی ہے یا جرمانہ کی سزا یا دونوں سزایں دی جایں گی۔
دفعہ 413 :- عادتاً مال مسروقہ کا کاروبار کرنا۔
جو کوی شخص ایسا مال وصول کرے یا اس کا کاروبار کرے جسے وہ جانتا ہو یا باور کرنے کی وجہ رکھتا ہو کہ مال مسرقہ یے، تو اسے حبس دقام کی سزا یا کسی ایک قسم کی سزاے قید اتنی مدت کے لیے دی جاے گی جو دس سال تک ہو سکتی ہے اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔
دفعہ 414 :- مال مسروقہ کے اخفا میں مدد کرنا۔
جو کوی شخص عمداً کسی ایسے مال کے چھپانے میں یا تلف کرنے میں مدد کرے جسے وہ جانتا ہو کہ مال مسروقہ ہے تو اسے کسی ایک قسم کی قید اتنی مدت کے لیے دی جاے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے یا جرمانہ یا دوتوں سزاءیں دی جایں گی۔
ضابطہ:- قابلِ دست اندازی پولیس،نا قابلِ ضمانت، نا قابلِ راضی نامہ۔
(Ref: PPC Act XLV 1860/sections 410-414)
No comments:
Post a Comment