مداخلت بے جا بخانہ۔
دفعہ 442۔ مداخلت بے جا بخانہ۔(House trespass)
جو کوی شخص کسی ایسی عمارت یا خیمہ یا جہاز میں جو انسان کی بودوباش کے کام آتی ہو یا کسی ایسی عمارت مین جو عبادت گاہ یا مال کی جاے حفاظت کے طور پر کام آتی ہو، داخل ہونے یا ٹھہرے رہنے کے ذریعے مداخلت بینا مجرمانہ کا مرتکب ہو تو کہا جاے گا کہ اس نے " مداخلت بے جا بخانہ" کا ارتکاب کیا ہے۔
تشرِیح:-
مداخلت بے جا مجرمانہ کے مجرم کے جسم کے کسی حصہ کا ادخال مداخلت بے جا بخانہ کے معرض وجود میں آنے کے لئے کافی ہے۔
مزید یہ کہ دفعہ ہذا میں بیان کردہ جُرم، دفعہ 441 ت پ ، سے زیادہ سنگین ہے۔ کیونکہ کسی شخص کے گھر میں داخلہ اس کی خلر میں مداخلت ہے جس سے اس کاخفا ہونا بجا ہے۔ دفعہ ہذا کے اطلاق کے لیے ملزم کا محض عمارت میں داخل ہوجانا کافی ہے۔
دفعہ ہذا کے اطلاق کیے لیے بھی استغاثہ کو ملزم کی مجرمانہ ثابت کرنا ہوگی۔ (پی ایل ڈی 1962ء کراچی 330)۔
دفعہ 443۔ مخفی مداخلت بے جا بخانہ۔
(Lurking house trespass)
جو کوی شخص کسی ایسے شخص سے مداخلت بے جا بخانہ چھپانے کے لے پیش بندی کر کے مداخلت بے جا بخانہ ' کا ارتکاب کرے جو اُسے نکال دینے کا اختیار رکھتا ہو، تو کہا جائے گاکہ اس نے 'مخفی مداخلت بے جابخانہ' کا ارتکاب کیا ہے۔
مخفی مداخلت بیجا بخانہ اس وقت شمار ہوگی جب ملزم نے مداخلت کو مخفی رکھنے کیلیے کوی قدم اُٹھایا ہو۔ محض اس بنا پر کسی فعل کو مخفی مداخلت قرار نہیں دیا جاسکتا کہ مجرم رات کے وقت گھر میں داخل ہوا۔(اے آی آر 1940ء الہ آباد 295)۔
مداخلت بخانہ پراہلِ خانہ ہوشیار ہو جانے پر اگر ملزم خود کو چھپانے کی کوشش کرے تو وہ دفعہ کے تحت مخفی مداخلت بیجا بخانہ کا مُرتکب قرار پائے گا۔
دفعہ 444 ۔ مخفی مداخلت بیجا بخانہ بوقتِ شب۔
(Lurking house trespass by night)
جو کوئی شخص غروب آفتاب کے بعد اور طلوع آفتاب سے پہلے" مخفی مداخلت بے جا بخانہ" کا ارتکاب کرے تو کہا جائے گا کہ اس نے "مخفی مداخلت بے جا بخانہ بوقت شب" کا ارتکاب کیا ہے۔
نوٹ :- محض رات کے وقت مداخلت بخانہ مخفی نہ ہوگی جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ ملزم نے مداخلت بیجا بخانہ کرتےہوے اپنے آپ کو کسی بھی طریقہ سے اہل خانہ یا پڑوس سے چھپانے کی کوشش کی۔
Ref: PPC Chapter XVII/(secs 442 to 444) subject: trespass.
1 comment:
Good information
Post a Comment