May 7, 2021

Of Mischief

 


نقصان رسانی کے بارے میں

دفعہ 425:- نقصان رسانی۔

            جو کوی شخص اس نیت سے یا اس امر کے احتمال کے علم سے کہ عوام کو یا کسی شخص کو ناجایز زیاں یا مضرت پہنچاے، کسی مال کو تلف کرے یا کسی مال یا اس کی جگہ میں ایسی تبدیلی کا باعث ہو جس سے اس کی مالیت یا افادیت معدوم ہو جاے یا کم ہو جاے یا اس پر مضر طور پر اثر انداز ہو تو اس نے "نقصان رسانی" کا ارتکاب کیا ہے۔



تمثیلیں


(الف)    الف' ن کو ناجایز زیاں پہنچانے کی نیت سے ن کی کسی قیمتی کفالت کو عمداً جلا دیتا ہے۔ الف نے نقصآن رسانی کا ارتکاب کیا ہے۔

(ب)    الف 'ن کو ناجایز نقصان پہنچانے کی نیت سے ن کے برف خانے میں پانی پہنچا دیتا ہے اور اس طرح برف کے پگھلنے کا باعث ہوتا ہے۔ الف نے نقڈآن رسانی کا ارتکاب کیا ہے۔

تشریح

دفعہ ہذا کے تین اجزاے ترکیبی ہیں۔

  • اس بات کی نیت یا علم کہ عوام الناس یا کسی شخص کو نقصان پہنچا ہو۔
  • کسی مال کو تباہ کر دینا ۔ اس میں تبدیلی کر دینا یا اسکی حالت بدل دینا۔
  • ایسی تباہی یا تبدیلی سے مال کی افادیت میں کمی ہونا۔

  ⮜🠜 ثبوت کے طور پر استغآثہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ

  • ملزم کو اس بات کا علم تھا کہ اس کے فعل سے کسی شخص یا عوام الناس کو نقصان پہنچے گا یا اس کا احتمال ہوگا۔
  • ملزم نے اس علم کے باوجود نیتاً ایسے فعل کا ارتکاب کیا۔
  • اس کا یہ فعل غیرقانونی تھا۔
  • ملزم کے اس فعل کے نتیجے سے کوی مال تباہ ہوا، یا اسکی ہیت تبدیل ہوگیی جس سے زیان بیجا اور مُضرت ہوِِئی۔

    بعدم ثبوت درج بالا دفعہ ہذا کا اطلاق نہ ہوگا۔

       ⮜🠜  یاد رکھیں کہ
  1.     دفعہ ہذا کے اطلاق کیے لیے جائیداد کی مالیت کوئی اہمیت نہیں رکھتی،            خوا  جتنی بھی ہو۔
    1.     ضروری نہ ہے کہ صرف وہ ہی استغاثہ دائِیر کرے جس کا کوی نقصان ہوا ہو۔


                   

    No comments: