May 11, 2021

Section 458 PPC

 ضرر، حملہ یا مزاحمت بیجا کی تیاری کے بعد مخفی مداخلت بیجا بخانہ یا نقب زنی بوقت شب۔

(Burglary, or Lurking house trespass or house breaking by night after preparation for hurt assault or wrongful restraint.) 

دفعہ 458 ۔ برگلری

                    جو کوئی شخس کسی شخص کو ضرر پہنچانے یا کسی شخص پر حملہ کرنے یا کسی شخص کی مزاحمت بیجا کرنے یا کسی شخص کو ضرر پہنچانے یا کسی حملہ کرنے یا مزاحمت بیجا کے خوف میں ڈالنے کے بعد مخفی مداخلت بیجا بخانہ بوقتِ شب یا بقب زنی بوقتِ شب کا ارتکاب کرےتو اُسے کسی ایک قسم کی سزا ئے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو چودہ سال تک ہو سکتی ہے اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔

ضابطہ:- قابلِ دست اندازی پولیس ، وارنٹ ،نا قابلِ ضمانت، ناقابلِ راضی نامہ،سماعت عدالتِ سیشن، 

تشریح

اس دفعہ کا اطلاق اُس نقب زن یا مداخلت بیجا کرنے والے پر ہوتا ہے جو بوقتِ شب ، ضرر، حملہ، یا مزاحمت بیجا کی تیاری کرکے جُرم کا مُرتکب ہو۔یہاں لفظ "تیاری" سے مُراد خود ایسے آلات یا اسلحہ سے مسلح کرنا ہے جو حملہ، ضرریا مزاحمت بیجا کےلیے ضروری ہوں یا کارآمد ہوں۔
ا
گر ملزمان ایک سے زیادہ ہوں تو دفعہ ہذا کا اطلاق صرف اُن پر ہوگا جو حملہ وغیرہ کی تیاری کرکے آئے ہوں باقیوں پر دفعہ ہذآ کا اطلاق نہ ہوگا۔(اے آئی آر 1923ء لاہور 509)۔

No comments:

Powered By Blogger

Followers