Ticker

6/recent/ticker-posts
Showing posts with label ‎‎. Show all posts
Showing posts with label ‎‎. Show all posts

Of worngful restraint

مزاحمت بیجا کے بارے میں۔

دفعہ 339 ۔ مزاحمت بیجا

                            جو کوی شخص کسی شخص کا عمداً اس طرح سدِ راہ ہو(راستہ روکے) کہ اس شخص کو کسی ایسی سمت میں جانے سے روکے جس میں جانے کا وہ شخص استحقاق رکھتا ہو، تو کہا جاے گا کہ اس نے اس شخص کی مزاحمت بیجا کی ہے ۔


تمثیل


الف جو کسی سمت جاے کا ارادہ اور استحقاق رکھتا ہے، اگر 'ب' الف کو اس سمت جانے سے روک دے ، تو کیا جاے گا کی 'ب' نے 'الف' کی مزاحمت بیجا کی ہے۔


وضاحت۔ 

دفعہ ہذا کا اطلاق بالارادہ مزاحمت پر ہوتا ہے۔


جُرم ہذا کے کے بنیادی تین اجزاء ہیں۔

(الف) مزاحمت کا وجود

(ب) مزاحمت کسی شخص کو کسی سمت جانے سے روکنے کے لیے کی گی ہو۔

(ج) شخص مذکور کو اس سمت میں جانے کا حق حاسل تھا۔ 

جُرم کے ثبوت کیلَے یہ ثابت کرنا ضروری نہ ہے کہ مستغیث اپنے پاوں پر یا جسمانی طور پر کسی سمت جانا چاہتا تھا۔بلکہ اگر کسی شخس کو جو کسی سواری پر ہو روکا جاے تب بھی دفعہ ہذا کا اطلاق ہوگا۔ تاہم ملزم کی طرف سے مزاحمت کی نیت سے "قوت کا استعمال یا اسکے استعمال کا اظہار"ضروری ہے۔ یہ مزاحمت جسمانی ، مشینی یا دھمکی کی صورت مِیں ہوسکتی ہے۔ دفعہ ہذا کا اطلاق ملزم کے کسی فعل کی بجائے اس کے اثرات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

دفعہ 341۔ مزاحمت بیجا کی سزا۔

                    جو کوئی شخص کسی شخص کی مزاحمت بیجا کرے تو اسے قید محض کی سزا اتنی مدت کے لیے دی جائے گی جو تیں ماہ تک ہو سکتی ہے یا جرمانہ یا دونوں 

ضابطہ:- قابل دست اندازی پولیس۔کوئی مجسڑیٹ ، سرسری سماعت بھی ہوسکتی ہے۔

Ref: PPC/sec, 339-wrogful restraint.