قصاص
ارشادِ ربانی ✰ اسی بنا پر ہم نے یہ حُکم لکھ دیا تھا کہ جس کسی نے سوا اس حالت کے قصآص لینا ہو، یا مُلک میں لوٹ مار مچانے والوں کو سزا دینی ہو، کسی جان کو قتل کر ڈالا،تو گویا اس نے تمام انسانوں کا خون کیا۔ اور جس نے کسی کی زندگی بچالی۔تو گویا اُس نے تمام انسانوں کو زندگی دے دی۔ (المائدہ:۳۲)
✰مسلمانو!جو لوگ قتل کردئیے جائیں، اُن کے لیے تمیں قصاص کا حُکم دیا جاتا ہے۔ اگرآزاد آدمی نے آزاد آدمی کو قتل کیا ہے،تو اُس کے بدلے وہی شخص قتل کیا جائے گا۔اگر غلام قاتل ہے تو غلام ہی قتل کیا جائے گا، عورت نے قتل کیا ہے تو عورت ہی قتل کی جائے گی۔ (البقرہ:۱۷۸)
✰اے اربابِ دانش!قصاص کے حُکم میں تُمہارے لیے زندگی ہے۔ (البقرہ:۱۷۹)
✰کسی جان کو ناحق قتل نہ کرو،جسے قتل کرنااللہ نے حرام ٹھہرادیاہےجوکوئی ظُلم سےماراجائے۔توہم نے اس کے وارث کو (قصاص کے مطالبہ کا) کا اختیار دیا ہے۔پس چاہیئے کہ خونریزی میں زیادتی نہ کرے (یعنی حق سے زیادہ بدلہ لینے کا قصد نہ کرے)وہ (حد کے اندر رہینے میں )فتح مند ہے۔ (بنی اسرائیل:۳۳)
ارشادِ نبویؐ
✰ لوگو! خبردار، تم پر لازم ہے کہ تُم اپنے آپکو اللہ کی حدود سے بچاو۔ پھر جوکوئی بدکاری میں میں ملوث ہوجائے تو(اُسے چاہیے کہ وہ) اللہ کے 'ستر' میں مستور رہے۔ کیونکہ جس نے ہمارے سامنے اپنے جُرم کا اعتراف کیا،اُس پر اللہ کی حدود جاری کی جائیں گی۔
✰سب سے بڑے گناہ (کبیرہ) تین ہیں۔ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا، جان کو ناحق قتل کرنا، اور والدین کی نافرمانی۔
✰ایک مسلمان کا قتل ،ساری دنیا کی تباہی پر بھاری ہے۔(راوی:عبداللہ بن عُمرؓ۔ترمذی شریف)
قتل
جب کسی بالغ شخص نے کسی معصوم الدم کو قتل کردیا تو اُسے قصاص میں موت کی سزا دی جائے گی۔
قتل عمد میں قصاص کا نفاذ:
(۲)۔ قصا ص پر اس وقت تک عملدرآمد نہیں ہوگا جب تکہ نفاذِ قصا ص کے وقت تمام اولیاء اصالتا یا وکالتا حاضر نہ ہوں۔
(۳)۔ اگر مجرم حاملہ عورت ہو تو اسکی سزا ( قصاص )بچے کی پیدائش کے دو سال بعد تک موئخر کردی جاَئے گی۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ' قصاص کا نفاذ صرف تلوار سے ہے۔ گویا تلوار سے قصآص کے علاوہ تمام طریقے ، مثلا پھانسی، وغیرہ غیر شرعی ہیں۔
جبکہ قرآن کریم میں قصاص کے بارے حُکم یہ ہے کہ ' جو کوئی بدلہ لے ویسا ہی جیسا کہ اس کے ساتھ کیا گیا ۔"(الحج)۔
قتلِ عمد کے علاوہ زخم لگانے کی صورت میں بھی قصاص کا اطلاق ہوگا۔ تعزیراتِ پاکستان میں دفعات، 334،336،اور دفعہ 337 الف(۲)میں تعریف کیے گیے زخموں پر قصاص کا وجوب ہے۔
قتلِ عمد کے بارے میں احکامِ سزا کا خولاصہ ذیل ہے۔
- قتلِ عمد کی سزا قصآص ہے۔
- صرف اس صورت میں قصاص نہیں ہوگا جب مقتول کے ورثآء قاتل کو معاف کردیں یا کسی اور چیز پر مصلحت کرلیں۔
- کافر سے مسلمان مقتول کا قصاص لیا جائے گا۔
- اگر کوئی مسلم کسی غیرمسلم شہری یا معاہد کو قتل کردے تو مسلم سے قصاص نہیں لیاجائےگا۔
- بیٹا اگر باپ کو قتل کر دے تو اس پر قصاص واجب ہوگا۔
- باپ یا دادا بیٹے کو قتل کردے قصاص نہ ہوگا۔
- اگر کسی شخص کے قتل میں ایک جماعت شامل ہوئی ہو تو ہر شخص سے قصاص لیا جائے گا۔
- اگر مقتول کو ایک شخص نے گرفت میں لے لیا ہو اور دوسرے نے قتل کیا ہو تو قاتل سے قصاص لیا جائَے گا جبکہ پکڑنے والے پر تعزیری سزا واجب ہوگی۔
- جن صورتوں میں ْصاص ساقت ہوگیا ہو یا معاف کردیا گیا ہووہاں تعزیری سزا واجب ہوگی۔
- قاتل کی موت پر قصاص ساقط ہوجاتا ہے۔
"قصاص میں دو حق جمع ہیں۔ ایک اللہ کا حق کہ اس سے معاشرہ سے فساد کا خاتمہ ہوتا ہے۔اور دوسرا بندے کا حق کہ اس سے مقتول کے ورثآء کو طمانت ہوتی ہے۔ٰغالباََ بندہ کا حق غالب ہے ،اس سے مقتول کے ورثاء کو معاف کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔تاہم معافی کا سوال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب قاتل اپنے جُرم کا اقرار کرے اور معافی کا طلبگار بھی ہو اور آئیندہ کے لیے سچے دل سے توبہ کرے۔"