سرقہ بالجبر
دفعہ 390 ت پ:-
ہر سرقہ بالجبر میں یا تو سرقہ یا استحصال بالجبر پایا جاتا ہے۔
سرقہ ' سرقہ بالجبر' ہے" اگر سرقہ کا ارتکاب کرنے کی غرض سے یا سرقہ کے ارتکاب میں یا سرقہ کے ذریعہ حاصل شدہ مال کے لے جانے میں یا لے جانے کی کوشش میں مجرم مذکورہ مقصد سے عمداً کسی شخص کی ہلاکت یا ضرر یا مزاحمت بے جا یا فوری ہلاکت یا فوری ضرر یا فوری مزاحمت بے جا کے خوف کا باعث ہو یا اس کی کوشش کرے۔