Ticker

6/recent/ticker-posts
Showing posts with label as the means of avoiding the execution of threat.. Show all posts
Showing posts with label as the means of avoiding the execution of threat.. Show all posts

Of Criminal intimidation

تخویف مجرمانہ کے بارے میں

Of Criminal intimidation


دفعہ 503 ۔ تخویف مجرمانہ (Criminal intimidation)

جو کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو اس کے جسم یا نیک نامی یا مال یا کسی ایسے شخص کے جسم یا نیک نامی کو جس سے وہ شخص غرض رکھتا ہو، اس نیت سے مضرت پہنچانے کی دھمکی دے کہ اس شخص کو خوف زدہ کرے یا اس شخص سے ایسا فعل کرائے جس کا کرنا اس پر قانوناً واجب نہ ہو یا کوئی ایسا ترک فعل کرائے جس کے کرنے کا وہ شخص قاتونآً مستحق ہو۔ تاکہ مذکورہ دھمکی کی تکمیل کے انسداد کا وسیلہ ہو تو وہ تخویف مجرمانہ کا مرتکب ہے۔

تشریح

Explanation

کسی ایسے متوفی شخص کی نیک نامی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی جس سے وہ شخص جسے دھمکی دی گئی ہو غرض رکھتا ہو۔ دفعہ ہذا میں داخل ہے۔

تمثیل

Example

الف ، ب کو کسی دیوانی مقدمہ کی پیروی سے باز رہنے کی ترغیب دینے کے لئے اسے اس کا گھر نذرِ آتش کر دینے کی دھمکی دیتا ہے۔ الف تخویف مجرمانہ کا مجرم ہے۔

شرح

comminatory

تخویف مُجرمانہ استحصال بالجبر کی ہی ایک صورت ہے۔استحصال بالجبرمیں فوری طور پر مال بٹورنا ہوتا ہے۔ جبکہ تخویف مُجرمانہ اور اس دفعہ کے اطلاق کے لیے کسی ایسے جائزکام کے ارتکاب سے روکا جاتا ہے جس کے کرنے یا نہ کرنے پر قانوناً مجبور نہ کیا جاسکتا ہو۔

دفعہ ہذا میں جس دھمکی کا ذکر کیا گیا ہے وہ دھمکی دی جا چکی ہوتی ہے اور اس کا اثر رونما ہو چکا ہوتا ہے۔ گویا ایسی دھمکی جو دی ہی نہ گئی ہو یا جس کا مستغیث پر اثر ہی نہ ہو ہو قابل گرفت نہ ہے۔محض ایسی دھمکی جس کے زیرِ اثر کوئی شخص کسی فعل یا ترک فعل پر مجبور نہ ہو تخویف مجرمانہ نہ ہے اس لئے اس پر دفعہ ہذا کا اطلاق نہیں ہوتا۔(این ایل آر 1988ء کریمنل 303)۔

دفعہ ہذا کے اطلاق کے لئے استغاثہ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ مرزم نے مستغیث کو اس کی جان و مال یا عزت و آبرو کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی یا اس کو اس طرح سے حراساں کیا کہ وہ ایسا فعل یا ترکِ فعل پر مجبور ہوا،جس کے کرنے یا نہ کرنے کا وہ قانونی طور پر پابند نہ تھا۔یعنی محض دھمکی پر اس دفعہ کا اطلاق نہں ہوتا۔جب تک دھمکی دینے والے کی نیت اس دھمکی کے نتیجہ میں مستغیث کو کسی فعل یا ترکِ فعل پر مجبور کرنے کی نہ ہو۔

دفعہ 506۔ تخویف مجرمانہ کی سزا۔

(Punishment for criminal intimidation)

             

   جو کوئی شخص تخویف مجرمانہ کے جُرم کا مرتکب ہو، اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو دو سال تک ہو سکتی ہے یا جرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ 

⮘  اگر دھمکی ہلاکت یا ضرر شدید وغیرہ پہنچانے کے لئے ہویا کسی جائیداد کو نذر آتش کرکے برباد کرنے کے لئے یا کسی ایسے جرم کے ارتکاب کے لئے جس کی سزا موت یا حبسِ دوام ہو 

⮘  کسی عورت کی نسبت بے عصمتی کا اتہام لگانے کے لئے ہو تو

 اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لِے دی جائے گی جو سات سال تک ہوسکتی ہے یا جرمانےکی  سزا یا دونوں سزائیں دیجائیں گی۔


ضابطہ:-نا قابلِ دست اندازی پولیس، قابلِ ضمانت، قابلِ راضی نامہ، مجسٹریٹ درجہ اول۔

.Ref:-PPC/503,506/subject: criminal intimidation