Of attempts to commit offences
جرائم کے ارتکاب کی کوشش کے بارے میں
دفعہ 511 ۔ ایسے جرائم کے ارتکاب کی کوشش کرنے کی سزا جن کی سزا حبسِ دوام یا اس سے کم مدت کے لئیے سزائے قید ہے۔Punishment for attempting to commit offences punishable with imprisonment for life or for a shorter terms.
جو کوئی شخس کسی ایسے جرم کے ارتکاب کی کوشش کرے جس کی سزا مجموعہ قوانین ہذآکی رو سے حبسِ دوام یا قید ہو یا جو ایسے جرم کے ارتکاب کا باعث ہونے کی کوشش کرے اور مذکورہ کوشش میں جرم کے ارتکاب کے لئیےکوئی فعل کرے جبکہ مجموعہ قوانین ہذا میں مذکورہ کوشش کی سزا کےلیے کوئی صریحی حُکم موجود نہ ہو تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید جو اس جرم کے لئے مقررہ ہو ،اتنی مدت کے لئے دی جائےگی جو مذکورہ جُرم کے لئے مقررہ سزا کی طویل ترین مدت کی نصف تک ہو یا اس قدر جُرمانہ کی سزا جو اس جرم کے لئے مقرر ہو یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
تمثیلیں
Examples
(الف) الف ایک صندوق توڑ کر کچھ زیورات چرانے کی کوشش کرتا ہے اور اس صندوق کے کھولنے پر اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس صندوق میں کوئی زیور نہیں ہےاس نے سرقے کا ارتکاب کرنے کے لیے ایک فعل کیا ہے اور اس بنا پر وہ دفعہ ہذا کے تحت مجرم ہے۔
(ب) الف 'ن' کی جیب میں ہاتھ ڈالکر جیب کاٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ ' ن' کی جیب میں کچھ نہ ہونے کے باعث الف اس کوشش میں ناکام ہوجاتا ہے۔الف دفعہ ہذا کے تحت مجرم ہے۔
تشریح
Commentary
تعزیراتِ پاکستان میں مختلف جرائم اور ان کی سزا بیان کیگی ہے۔ اگر اس مجموعہ میں بیان کردہ جرائم میں سے کسی ایک یا زائد جرائم کے ارتکاب کی کوشش کی جائے مگر جرم کی تکمیل یا ارتکاب نہ ہوسکے تو دفعہ ہذا کا اطلاق ہوگا۔دفعہ ہذا کے اطلاق کے لئَے استغاثہ کو مندرجہ ذیل باتیں ثابت کرنا ہوں گی۔
- جرم جس کے ارتکاب کا اقدام کیا گیا ہو وہ مجموعہ ہذا کے تحت قابل سزا جرم ہو۔
- اس جرم کی سزا قید کی صورت میں ہو۔
- کوئی ایسا فعل کرنا جس سے یہ ثابت ہو کہ کسی جرم کے ارتکاب کےلئے کوشش کی گئی ہے۔
- ایسے فعل یا اقدام کی سزا تعزیراتِ پاکستان کے مجموعہ میں نہ دی گئی ہو۔
استغاثہ کو دفعہ ہذا کے اطلاق کے لئے ملزم کی نیت ، ارادہ اور اقام ثابت کرنا ہوتے ہیں۔اس دفعہ کا اطلاق ان جرئم پر نہیں ہوت جن کی سزا موت یا صرف جرمانہ ہو۔