Off wrongful confinement
حبس بیجا کے بارے میں
دفعہ 340۔ حبس بیجا۔
جو کوئی شخص کسی شخص کی اس طرح مزاحمت بیجا کرے کہ اس شخص کو خاص حدود مُحیط سے باہر جانے سے روکے تو کہا جائے گا کہ اس شخص نے مذکورہ شخص کو'حبسِ بیجا' میں رکھا۔
تمثیل
الف مسلح آدمیوں کو عمارت سے نکلنے کے راستوں پر متعین کر دیتا ہے اورن کو بتاتا کہ اگر 'ن' نے اس عمارت سے باہر جانے کی کوشش کی تو وہ اس پر گولی چلا دیں گے۔ الف نے 'ن' کو حبس بیجا میں رکھا ہے۔
تشریح
حبس بیجا دراصل مزاحمت بیجا کی ایک صورت ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ مزاحمت بیجا میں کسی شخص کو ایسی جگہ جانے سے روکا جاتا ہے جہاں وہ جانے کا قانونی حق رکھتا ہو
⮜جبکہ حبس بیجا میں اس کے برعکس کسی شخص کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ یہ پابندی ہر طرف سے ہوتی ہے۔اگر کسی شخص کو ایک دروازہ سے نہ نکلنے دیا جاے جبکہ دوسرا دروازہ کھلا ہو تو دفعہ ہذا کا اطلاق نہ ہوگا۔
دوسری شرط یہ ہیکہ کسی شخص کو نقل و حرکت سے اس وقت روکا جائے جب وہ وہاں سے جانا چاہتا ہو۔
جہاں مستغیث کہں جانا ہی نہ چاہتا ہو تو مزاحمت کے باوجود دفعہ ہذا کا اطلاق نہ ہوگا۔
جسمانی تشدد یا لڑائی کے بغیر محض اخلاقی مجبوری کے تحت کسی کو روکے رکھنا بھی حبس بیجا میں آتا ہے۔
دفعہ 342 ۔ حبسِ بیجا کی سزا۔
جو کوئِی شخص کسی شخص کو حبس بیجا میں رکھے تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کیلئے دی جائے گی جو ایک سال تک ہوسکتی ہے یا جُرمانہ جس کی مقدار تین ہزار روپے ہوسکتی ہے یا دونوں سزائیں۔