اہم امتحانی سوالات
👈تعزیراتِ پاکستان میں "تذکیروتانیث (gender) " سے کیا مُراد ہے۔دفعہ کا حوالہ دیں۔
بحوالہ دفعہ:8 تعزیراتِ پاکستان۔ " تذکیروتانیث" سے مراد بلا تفریق مردُ زن کے 'وہ' کا لفظ صیغہ واحد ٰغائب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
👈دفعہ ۱۹ تعزیرات پاکستان کے تحت بیان کردہ جج کی تعریف واضح کریں۔
👈دفعہ ۱۹ تعزیرات پاکستان کے تحت بیان کردہ جج کی تعریف واضح کریں۔
بحوالہ دفعہ:19 تعزیراتِ پاکستان۔ " جج کے لفظ سے نہ صرف ہر ایسا شخص مُراد ہے جسے سرکاری طور پر جج نامزد کیا گیا ہوبلکہ ہروہ شخص بھی شامل ہے جوقانوناً کسی کاروائِی میں وہ کسی دیوانی یا فوجداری کے مقدمہ میں فیصلہ قطعی صادر کرنے کا اختیار رکھتا ہوکہ اگر اس فیصلہ کی اپیل نہ ہو تو وہ فیصلہ قطعی ہوگا
یا ایسےفیصلے کے صادر کرنے کا اختیاررکھتا ہو کہ اگروہ فیصلہ کسی دوسرے حاکم کی تجویز سے بحال رہے توقطعی ہوگا۔
یا وہ کسی ایسی جماعت اشخاص سے ہوجس جماعت کوقانوناً ایسے فیصلے صادر کرنے کا اختیار ہو۔
👈دفعہ ۲۱ تعزیراتِ پاکستان کے تحت سرکاری ملازم کی تعریف میں کون کون شامل ہیں؟ کوئی سے ۳ ضمن تحریر کریں۔
👈دفعہ ۲۱ تعزیراتِ پاکستان کے تحت سرکاری ملازم کی تعریف میں کون کون شامل ہیں؟ کوئی سے ۳ ضمن تحریر کریں۔
بحوالہ دفعہ: 21 ت پ۔ سرکاری ملازم(Public Servant)
سرکاری ملازم کے لفظ سے مُراد وہ شخص ہے جو مندرجہ ذیل خصوصیات میں کسی کا حامل ہو۔
اول۔ حذف ہوا۔
دوئم۔ ہرایک افسر جو پاکستان کی بری، بحری، ہوائی فوج میں کمیشنڈ افسر ہو۔
سوئم۔ ہر ایک جج۔
چہارم۔ کورٹ آف جسٹس کا ہرایک افسر۔
پنجم۔ ہر ایک اہل جیوری، اسیسریا ممبر پنجائت جبکہ وہ کورٹ آف جسٹس یا سرکاری ملازم کی امداد کرتا ہو۔
ششم۔ ہر ایک ثالث یا کوئی دوسرا شخص جسے کورٹ آف جسٹس یا حاکم با اختیار کی طرف سے کوئی مقدمہ یا معاملہ تصفیہ کرنے یا رپورٹ کرنے کے لیے سپُرد ہوا ہو۔
ہفتم۔ ہر ایک شخص جسے بااعتبار اپنے عہدہ کے کسی شخص کو قید کرنے یا قید میں رکھنے کا اختیار دیا گیا ہو۔
ہشتم:---------
نہم: ---------
دہم: ---------
یازدہم۔ ---------
👈دستاویز کی تعریف دفعہ کا حوالہ دے کر تحریر کریں۔
بحوالہ دفعہ: 29 تعزیراتِ پاکستان۔ دستاویز(Document)
دستاویز ۔ لفظ دستاویز سے مُراد وہ مواد ہے جو تحریر یا کسی شکل و صورت میں بطور گواہی کسی کاروائی یا عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا جا سکے۔
👈نیت مشترک(Common Intention) کی وضاحت مثال دیکرکریں۔
👈دفعہ 34 ت پ میں کم ازکم تعداد اشخاص کتنی ہے، نیز اس میں کس چیز کا مُشترک ہونا لازمی ہے۔ بیان کریں۔
👈دفعہ 34 ت پ میں کم ازکم تعداد اشخاص کتنی ہے، نیز اس میں کس چیز کا مُشترک ہونا لازمی ہے۔ بیان کریں۔
دفعہ:34 ت پ میں کم از کم تعداد 2 ہوتی ہے اورکسی جُرم کے ارتکاب میں شامل اشخاص کی نیت مُشترک ہوتی ہے۔
👈جُرم کی تعریف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ کا حوالہ دیکرتحریر کریں۔
👈جُرم کی تعریف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ کا حوالہ دیکرتحریر کریں۔
بحوالہ دفعہ: 40 ت پ ۔ جُرم سے مُراد وہ فعل ہے جو اس مجموعہ (تعزیراتِ پاکستان) کے تحت قابلِ سزا قرار پایا ہے۔
👈نیک نیتی کی تعریف کریں،نیز دفعہ کا حوالہ بھی دیں۔
بحوالہ دفعہ: 52 ت پ ۔ نیک نیتی " کسی امر سے متعلق یہ نہیں کہا جاے گا کہ اُسے نیک نیتی سے کیا یا باورکیا گیا ہے جو بغیر ضروری احتیاط یا توجہ سے کیا گیا ہو یا باور کیا گیا ہو۔
👈وہ کونسی صورتیں ہیں۔ جن میں حفاظتِ خود اختیاری حاصل نہ ہوگا۔کوئی سی 3 صورتیں بیان کریں۔
👈وہ کونسی صورتیں ہیں۔ جن میں حفاظتِ خود اختیاری حاصل نہ ہوگا۔کوئی سی 3 صورتیں بیان کریں۔
بحوالہ دفعہ:99 ت پ۔ مندرجہ ذیل صورتوں میں 'حفاظتِ خود اختیاری ' کا استحقاق حاصل نہ ہوگا۔
1۔ کسی سرکاری ملازم کے کسی ایسے عمل کے خلاف جس سے ہلاکت یا ضرر شدید پُہنچنے کا معقول اندیشہ نہ ہو۔
2۔ کسی سرکاری ملازم کے ہدایت پر عمل کرنے والے شخص کے خلاف جس سے ہلاکت یا ضرر شدید پُہنچنے کا معقول اندیشہ نہ ہو۔
3۔ اسی صورتوں میں بھی یہ حق حاصل نہ ہوگا جب سرکاری حُکام سے مدد لینے کا مناسب وقت موجود ہو۔
👈حفاظتِ خود اختیاری متعلق جسم کن صورتوں میں دوسرے شخص کو ہلاک کیا جا سکتا ہے۔ کوئی سی چارصورتیں تحریر کریں۔
بحوالہ دفعہ: 100 ت پ ۔ حقِ حفاظتِ اختیاری کے نفاذ میں حملہ آور شخص کو مندرجہ ذیل صورتوں میں ہلاک یا کوِئی اور نقصان پُہنچایا جا سکتا ہے۔
👈حفاظتِ خود اختیاری متعلق جسم کن صورتوں میں دوسرے شخص کو ہلاک کیا جا سکتا ہے۔ کوئی سی چارصورتیں تحریر کریں۔
بحوالہ دفعہ: 100 ت پ ۔ حقِ حفاظتِ اختیاری کے نفاذ میں حملہ آور شخص کو مندرجہ ذیل صورتوں میں ہلاک یا کوِئی اور نقصان پُہنچایا جا سکتا ہے۔
1۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے ہلاکت کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
2۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے ضرر شدید کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
3۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے جُرم زناء بالجبرکے ارتکاب کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
4۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے جُرم خلاف وضع فطری کے ارتکاب کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
5۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے اغواء کے ارتکاب کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
6۔ ایسے حملہ کی صورت میں جس سے جُرم حبسِ بے جا میں رکھنے کے ارتکاب کا معقول اندیشہ لاحق ہو۔
👈اعانت کی تعریف کریں۔دفعہ کا حوالہ دیں۔
بحوالہ دفعہ: 107 ت پ۔ " ہر وہ شخص اعانت کا جُرم کرتا ہے جو--
(۱)۔ کسی شخص کو جُرم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
(۲)۔ کسی شخص کو کوئی جُرم کرنے کی سازش میں شریک کرتا ہے۔
(۳)۔ کسی شخص کی جُرم کے کرنے میں قصداً مدد کرتا ہے۔
👈کوئی مجمع کب مجمع خلافِ قانون کہلائے گا۔ دفعہ کا حوالہ دیکر تحریر کریں۔
بحوالہ دفعہ:141 ت پ۔ مجمع خلافِ قانون۔
"پانچ یا زیادہ اشخاص کا کوئی مجمع "مجمع خلافِ قانون" کہلائے گا اگراِن اشخاص کی جن پر مجمع سے مجمع مُرکب ہے کی ٰغرض مُشترک ہو کہ---
(اول)۔ وفاقی یا صوبائی حکومت یا مقننہ یا کسی سرکاری ملازم کو مذکورہ ملازمت کے اختیارِ جائیر کے استعمال کرنے سے،جبرمُجرمانہ کی نمائیش کرکے ڈرایا جاے۔
(دوئم)۔ کسی قانون یا کسی قانونی کاروائی کی تعمیل میں مزاحمت کی جائے۔
(سوئم)۔ کسی نقصان رسانی یا مداخلت بے جا مُجرمانہ یا کسی دیگر جُرم کا ارتکاب کیا جائے۔
(چہارم)۔ کسی شخص پر جبرمجرمانہ یا جبرمُجرمانہ کی نمائش کے ذریعہ املاک کا قبضہ لیا جائے، یا کسی شخص کو جقِ آمدورفت یا پانی کے استعمال کے حق کے استفادہ سے ، یا کسی دوسرے غیرمادی حق سے جو اس کے قبضہ یا استفادہ میں ہو،محروم کیا جائے یا کوئی حق یا فرضی حق نافذ کیا جائے۔
(پنجم)۔ جبر مُجرمانہ یا اس کی نمائش کے ذریعہ کسی شخص کو اس فعل کے کرنے پرجس کے کرنے کا وہ قانوناً پابندنہ ہو یا ایسے فعل کے ترک کرنے پر جس کے کے کرنے کا وہ قانوناْ مستحق ہومجبور کیا جائے۔"
تشریح:
کوئی مجمع جو اُس وقت خلافِ قانون نہ تھا جبکہ وہ اکٹھا ہوا تھا،بعد ازاں مجمع خلافِ قانون بن سکتا ہے۔
👈مجمع خلافِ قانون کب بلوہ کی شکل اختیار کرتا ہے۔
👈مجمع خلافِ قانون کب بلوہ کی شکل اختیار کرتا ہے۔
بحوالہ دفعہ: 146 ت پ: مجمع خلافِ قانون، اُس وقت "بلوہ" کی شکل وصورت اختیار کرلیتا ہے جبکہ اُس میں تشدد کا عنصر پایا جائے۔
👈ہنگامہ کی تعریف دفعہ کا حوالہ دیکر کریں۔
بحوالہ دفعہ: 159ت پ۔ ہنگامہ
"جب دو(۲) یا زیادہ اشخاص کسی عام مقام پر لڑنے سےامنِ عامہ میں خلل اندازہوں توں تو کہا جائے گا کہ وہ 'ہنگامہ' کرنےکے مُرتکب ہوئے ہیں۔
👈جُرم پناہ دہی سے کیا مُراد ہے،دفعہ کے حوالے سے وضاحت کریں۔
بحوالہ دفعہ: 52(الف)۔ پناہ دہی سے مُراد مجرم کو پناہ دینا ہے تاکہ وہ گرفتاری سے بچ جائے۔
پناہ دہی میں شامل ہے۔ مجرم کو رہائش، سواری، کھانا پینا یا اسلحہ وغیرہ دینا ۔
استثناء: اس جُرم سے میاں /بیوی کو استثناء حاصل ہے۔
No comments:
Post a Comment