دغا کے بارے میں
دفعہ 415۔ دغا ۔
Of cheating |
جو کوی بددیانتی کی نیت سے اور دھوکا دہی کے عمل سے، کسی دوسرے شخص سے مال وصول کرتا ہے یا اسے حوالگیِ مال کی ترغیب دیتا ہے۔
∵ یا پھر دھوکا کھانے والے شخص کو کسی ایسے امر کے کرنےیا ترک کرنے کی قصداً ترغیب دے جس کو وہ نہ کرتا یا ترک نہ کرتا اگر اسکو بایں طور دھوکا نہ دیا جاتا ، ایسا فعل جس سے اُس کو یا کسی دوسرے کو نقصان یا مضرت پہنچے یا ایسا احتمال ہو، تو کہا جاے گا کہ اس نے 'دغا ' کی۔
تمثیل۔
- الف "ن" کو کسی شے کا جھوٹآ نمونہ دیکھا کر قصداً دھوکا دیکر یہ باور کراتا ہے کہ وہ شے نمونے کے مطابق ہے اور اسو ذریعہ سے بددیانتی سے ن کو اسے شے کے خریدنے اور اس کی قیمت ادا کرنے کی ترغیب دے تو الف بے دغا کی ہے۔
- الف' ن' کو قصدا" دھوکا دے کر یہ باور کراے کہ جو رقم ن اسے قرض دے گا وہ اسے واپس ادا کرنے کی نیت رکھتا ہے اور اس طرح ن کو روپیہ قرض دینے کی بددیانتی سے ترگیب دے جبکہ الف کی نیت روپیل ادا کرنے کی نہ ہو تو الف نے دغا کی ہے۔
دفعہ ہذا کے مطابق ہر وہ فعل دغا کہلاے گا جس میں جایداد یا مال بددیانتی یا دھوکہ سے حاصل کیا جاے ۔
دفعہ ہذا کے اطلاق کے لیے ملزم کی بدنیتی ثابت کرنا ضروری ہے۔(1984ء ڈی ایل آر 14)۔
دفعہ ہذا کا دوسرا اہم جزو مستغیث کو دیا جانے والا دھوکا ہے۔
جہاں مستغیث نے دھوکہ کے زیرِ اثر کوی جایداد حوالہ نہ کی ہے یا کوی فعل یا ترکِ فعل نہ کیا ہو تو دفعہ ہذا کا اطلاق نہ ہوگا۔(پی ایل ڈی 1959ء لاہور 372)۔
درج بالا صورت میں ملزم کے خلاف اقدامِ ارتکاب دغابازی کی صورت میں کاروای زیرِ دفعہ 511 ت پ عمل میں لای جاسکتی ہے۔
🠜 دغا بذریعہ تبلیسِ شخصی پر دفعہ ہذا کا اطلاق نہ ہوگا۔
دفعہ ۔ 417 ۔ دغا کی سزا
جو کوی شخص دغا کرے تو اسے کسی ایک قسم کی سزاے قید اتنی مدت کے لے دی جاے گی جو ایک سال تک ہو سکتی ہے یا جرمانے کی سزا یا دونں سزایں دی جایں گی۔
ضابطہ :- نا قابلِ دست اندازی پولیس ، قابل ضمانت، قابلِ راضی نامہ،سماعت مجسٹریٹ درجہ اول یا دوم۔
( Ref: PPC Act 1860 chapter XVII Sec 415/417)
3 comments:
I think pictures are irrelevant 🤔
which picture is irrelevant?
Excellent effort to understand basic legal formalities
Post a Comment