Oct 30, 2022
Punishment for theft liable to Tazir
Drinking liable to Tazir
مستوجبِ تعزیر شراب نوشی
- مسلمان ہوتے ہوئے ایسی شراب نوشی کا مُجرم ہو جو دفعہ 8 کے تحت مستوجبِ حد نہ ہویا جس کے لیے دفعہ 9 میں درج شدہ صورتوں میں ثبوت مُہیا نہ ہواور عدالت کی تسلی ہو کہ مثل میں موجود شہادت میں جرم ثابت ہوچکا ہے۔
- غیرمسلم پاکستانی شہری ہونے کی صورت میں اگر شراب نوشی کا مُرتکب ہوا ہو، ماسوائے اُن رسومات کے جو اُن کے مذہب کے مطابق مقرر ہوئَی ہوں۔
- ایسا غیرمُسلم جو پاکستان کا شہری نہ ہو کسی جائے عام پر شراب نوشی کا مُرتکب ہو۔
Oct 18, 2022
Oct 17, 2022
Good Faith
نیک نیتی سے
بحوالہ دفعہ:52 تعزیراتِ پاکستان
- نیک نیتی کے دعویدار کے لیے لازم ہے کہ اس نے وہ کا م مُناسب توجہ سے کیا ہو۔
Oct 14, 2022
Punishment of offences committed within Pakistan
پاکستان میں کیے گئے جرائم کی سزا
دفعہ:2۔ پاکستان میں کیے گئے جرائم کی سزا۔
' ہرشخص مجوعہ قوانین ہذا کے احکام کے خلاف کسی فعل یا ترکِ فعل کے لیے جس کا وہ اندرون پاکستان مجرم ہو،اس کے تحت(اور بصورت دیگر نہیں)، سزا کا مستوجب ہوگا۔
تشریح
- دفعہ ہذا میں اُن جرائم کا ذکرکیا گیا ہے جوپاکستان کی مُلکی حدود میں سرزد ہوں۔
- دفعہ ہذا میں ہر شخص سے مراد کوئی بھی شخص خواہ اس کا تعلق کسی بھی مُلک سے، مذہب سے۔ رنگ یا نسل سے ہو۔
- جوبھی پاکستان کی مُلکی حدود میں جرم کرے گا جس کا ذکر اس مجموعہ میں کیا گیا ہو،اسکو اس مجموعہ کے تحت سزا ہوگی۔
Punishment of offences committed within Pakistan. Every person shall be liable to punishment under this Code and not otherwise for every act or omission contrary to the provisions thereof, of which he shall be guilty within Pakistan. |
Title and extent of operation of Code
مجموعہ قوانین کا عنوان اور وسعت نفاذ
Oct 6, 2022
Punishment of Harraaba(Robbery) in Islam
حرابہ کیا ہے? کیا حرابہ راہزنی کی کوئی قِسم ہے?۔
" کسی شخص سے اسکو خوف میں مبتلا کرکے اسکا مال لوٹنا 'حرابہ ' کہلاتا ہے۔اسلام میں 'حرابہ 'کو سنگین جُرم قرار دیتے ہوے حرابہ کے مجرم کے ہاتھ اور پاوں کاٹ دینے کا حکم ہے۔"
حرابہ کا ثبوت
حرابہ کی سزا
وہ صورتیں جن میں حرابہ کی قطع عضویا موت کی سزا عائد نہ کی جائےگی۔
حرابہ کے دوران لوٹےہوئے مال کی واپسی
مسوجب تعزیر حرابہ کی سزا
Oct 5, 2022
Punishment of theft under hadood's laws
مستوجب حد چوری کی سزا
- پہلی دفعہ جوری کرنے پر، ملزم کا دایاں ھاتھ کلائِ سے کاٹ دیا جائے گا۔
- دوسری دفعہ جوری کرنے پرملزم کا بایاں پاوں ٹخنے سے کاٹ دیا جائے گا۔
- تیسری دفعہ جوری کرنے پر ملزم کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔
- ضمنی دفعہ 1یا 2 کے تحت سزا پرعملدرآمد اس وقت تک نہیں کیا جائےگا جبتکہ عدالت اپیل سے اپیل کا فیصلہ نہ ہوجائے۔تب تک ملزم کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا جیسا کہ اس کو قید محض کی سزا ہو۔
- کسی ایسے شخص کی صورت میں جسے ضمنی دفعہ 3 کے تحت عمر قید کی سزا دی گئی ہو اگر عدالت اپیل مطمعن ہو کہ وہ خلوص دل کے ساتھ تائب ہو گیا ہے تو اُسے ایسی شرائط پر رہا کیا جا سکتا ہے جو عدالت عائد کرنا مناسب سمجھے/
- عضو کاٹنے کا عمل میڈیکل افسر مجاز کی رائے ہو کہ ہاتھ یا پاوں کے کاٹنے کی وجہ سے مُجرم کی موت واقع ہوسکتی ہے، تو حد پر عملدرآمد اس وقت تک ملتوی کردیا جائے گا جبتکہ موت کا خطرہ ٹل نہ جائے۔
Sep 11, 2022
Dishonestly
فریب اور بددیانتی میں فرق
- فریب میں دھوکہ ہوتا ہے، جبکہ بددیانتی میں نہیں۔
- بددیانتی میں مال مادی ہوتا ہے،فریب میں ضروری نہ ہے ۔
- بددیانتی میں مال متعین ہوتا ہے،فریب میں نہیں۔
- بددیانتی کی تعریف دفعہ 24 تعزیرات پاکستان میں کیگئی ہے،جبکہ فریب کی تعریف دفعہ 25 میں کیگئی ہے۔
Keep Educate Yourself
- فریب میں دھوکہ ہوتا ہے، جبکہ بددیانتی میں نہیں۔
- بددیانتی میں مال مادی ہوتا ہے،فریب میں ضروری نہ ہے ۔
- بددیانتی میں مال متعین ہوتا ہے،فریب میں نہیں۔
- بددیانتی کی تعریف دفعہ 24 تعزیرات پاکستان میں کیگئی ہے،جبکہ فریب کی تعریف دفعہ 25 میں کیگئی ہے۔
Aug 28, 2022
Abetment
کسی فعل میں اعانت
دفعہ 107تعزیراتِ پاکستان کے حوالے سے:-
دفعہ 107 ت پ میں تعریف کردہ اعانت سے مُراد " ہر وہ شخص کسی فعل کے کرنے میں اعانت کرتا ہے جو۔"
۱)۔ کسی شخص کو مذکورہ فعل کے کرنے کی ترٰٰغیب دے، یا
۲)۔ کسی دوسرے شخص یا اشخاص کے ساتھ مذکورہ فعل کے کرنے کی سازش ہیں شریک ہو، یا
۴)۔ مذکورہ فعل کے ارتکاب میں مدد کرے۔
س)۔ مجرمانہ فعل پر اُکسانے والا شخص کس جُرم کا مُرتکب ہوتا ہے۔ دفعہ کا حوالہ دیکر بیان کریں۔
دفعہ 107(1) ت پ کے مطابق "مجرمانہ فعل پر اُکسانے والا شخص" جُرم "اعانت" کا مُرتکب کہلاتا ہے۔
تمثیل
الف' جو ایک سرکاری ملازم ہے کو عدالتِ انصاف کے ایک وارنٹ کے ذریعہ 'ز' کو گرفتار کرنے کا مجاز کیا گیا ہے۔ 'ب' اس حقیقت سے باخبر ہے اور یہ کہ 'ج' 'ز' نہیں ہے عمداً 'الف' کو بتاتا ہے کہ 'ج' ہی 'ز' ہے اور اس طرح دانستہ طور پر'الف' سے 'ج' کو گرفتارکرا دیتا ہے۔ یہاں پر 'ب' 'ج' کی گرفتاری پر اکسانے سے اعانت کرتا ہے۔
س)۔ کسی جرم کی سازش میں شریک شخص کس صورت میں اعانت کا مرتکب کہلاے گا۔ دفعہ کا حوالہ دےکہ تحریر کریں۔
دفعہ 107(2) کے مطابق "کسی جرم کی سازش میں شریک شخص " اعانت کا مرتکب کہلاے گا اگر وہ " کسی اسے فعل کا مُرتکب ہو جو غیر قانونی ہو یا کسی ہمراہی ملزم کے ساتھ ملکر کوئی قانونی کام غیر قانونی طریقہ سے کرے ۔
س)۔ کسی جرم میں قصداً مدد کرنے والا شخص کس صورت میں اعانت کا مرتکب کہلائے گا۔
دفعہ 107(3) کے مطابق "کسی جرم میں قصداً مدد کرنے والا شخص " اعانت کا مرتکب کہلاے گا اگر وہ " کسی اسے ' غیرقانونی فعل' کے ارتکاب کے وقت یا ماقبل کسی شخص یا اشخاص کی مدد کرتا ہے۔
-
مجموعہ قوانین کا عنوان اور وسعت نفاذ دفعہ 1۔ مجموعہ قوانین کا عنوان اور وسعت نفاذ۔ ایکٹ ہذا کو مجوعہ تعزیرات پاکستان کہ...
-
نیک نیتی سے بحوالہ دفعہ:52 تعزیراتِ پاکستان " کسی ایسے امر کے متعلق یہ نہیں کہا جائے گا کہ اسے...